ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کورونا کی بے قابو رفتار ، اب کرناٹک میں لگایا گیا 10 سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون

بی ایس یدی یورپا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 24 مئی تک ریاست میں مکمل لاک ڈاون رہے گا ۔ اس دوران صرف ضروری سروسز کو ہی چھوٹ ملے گی ۔ بتادیں کہ راجستھان نے بھی 10 سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر رکھا ہے ۔

  • Share this:
کورونا کی بے قابو رفتار ، اب کرناٹک میں لگایا گیا 10 سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون
کورونا کی بے قابو رفتار ، اب کرناٹک میں لگایا گیا 10 سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون

بنگلورو : راجستھان کے بعد اب کرناٹک میں کورونا کے مسلسل بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی سرکار نے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 24 مئی تک ریاست میں مکمل لاک ڈاون رہے گا ۔ اس دوران صرف ضروری سروسز کو ہی چھوٹ دی جائے گی ۔ بتادیں کہ راجستھان نے بھی 10 مئی سے 24 مئی تک مکمل لاک ڈاون کا اعلان کررکھا ہے ۔


جمعہ کو ریاست کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں بڑھتے کورونا معاملات کو دیکھتے ہوئے کرفیو لگایا گیا تھا ۔ حالانکہ یہ کامیاب نہیں رہا ، جس کی وجہ سے ریاستی سرکار نے 10 مئی صبح چھ بجے سے 24 مئی صبح چھ بجے تک مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاون کے دوروان ریاست میں ریستوراں ، گوشت اور سبزی کی دکانیں صبح چھ بجے سے دس بجے تک ہی کھلی رہیں گی ۔


صبح 10 بجے کے بعد نہیں ہوگی باہر جانے کی اجازت


بی ایس یدی یوروپا نے کہا کہ ریاست میں انفیکشن کی وجہ سے بڑھتی اموات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس دورون صبح 10 بجے کے بعد کسی بھی شخص کو سڑک پر گھومنے یا گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ مکمل لاک ڈاون کے دوران لوگ سبھی پروٹوکول پر صحیح طریقہ عمل کریں اور اس کیلئے ریاستی سرکار نے سخت ہدایات دی ہیں ۔

دیگر ریاستوں کے مزدور نہ کریں نقل مکانی

کرناٹک میں رہنے والے دیگر ریاستوں کے مزدوروں سے نقل مکانی نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ لاک ڈاون عارضی ہے ، اس لئے مزدوروں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ نہ جائیں ۔ بتادیں کہ مہاراشٹر کے بعد کرناٹک ملک کی دوسری ایسی ریاست ہے ، جہاں ایک دن میں 50 ہزار تک نئے کورونا متاثرین سامنے آرہے ہیں ۔

کرناٹک میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 49 ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی اب تک متاثرین کی تعداد بڑھ 17 لاکھ 90 ہزار 104 ہوگئی ہوگئی ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 328 افراد کی موت کے بعد ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17212 ہوگئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 07, 2021 08:15 PM IST