உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلورو : شوہر دیکھتا تھا پورن فلمیں ، بیوی نے روکا تو زبردستی کرنے لگا ایسا گھنونا کام

    بنگلورو : شوہر دیکھتا تھا پورن فلمیں ، بیوی نے روکا تو زبردستی کرنے لگا ایسا گھنونا کام

    بنگلورو : شوہر دیکھتا تھا پورن فلمیں ، بیوی نے روکا تو زبردستی کرنے لگا ایسا گھنونا کام

    Bengaluru: میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کی 36 سال کی خاتون نے شوہر کے خلاف ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ کورٹ میں دی گئی شکایت میں خاتون نے کہا کہ ہے اس کی شادی گیارہ نومبر 2019 کو ہوئی تھی ۔

    • Share this:
      بنگلورو :  کرناٹک کے بنگلورو میں خاتون ہراسانی کا ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر کو پورن ویڈیوز دیکھنے کی لت تھی ۔ جب اس نے شوہر کی اس لت کی مخالفت کی تو اس کا استحصال کیا جانے لگا ۔ اس کو زبردستی خراب کھانے پر مجبور کیا جاتا تھا ۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو کی 36 سال کی خاتون نے شوہر کے خلاف ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ کورٹ میں دی گئی شکایت میں خاتون نے کہا کہ ہے اس کی شادی گیارہ نومبر 2019 کو ہوئی تھی ۔

      اس نے الزام لگایا ہے کہ شادی کے وقت اس کے گھروالوں سے دو لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ روپے کا سونا جہیز میں لیا گیا تھا ۔ شادی کے کچھ وقت بعد ہی اس کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر کو فحش فلمیں دیکھنے کی لت ہے ۔ اس کا الزام ہے کہ اس کا شوہر رات میں کال گرلس سے بھی بات کرتا تھا ۔

      شکایت میں اس نے کہا ہے کہ جب اس نے شوہر کی ان حرکتوں کی مخالفت کی تو وہ اس کا استحصال کرنے لگا ۔ شوہر کا کنبہ بھی اسی کا ساتھ دیتا تھا ۔ وہ اس کو زبردستی خراب کھانا کھانے پر مجبور کرتا تھا ۔ ساتھ ہی کسی بھی فیملی پروگرام میں لے جانا بھی بند کردیا تھا ۔

      خاتون کی اس شکایت پر کورٹ نے بساوناگڈی پولیس کو معاملہ کی جانچ کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: