உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اسمبلی انتخابات 2018:راہل نے کیا ٹویٹ ۔حلف  برداری کےلئے تیار رہیں سدا رمیا

    کرناٹک اسمبلی انتخابات کے مد نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے پارٹی کو 125 سے زیادہ سیٹیں ملنے کا دعوہ کیا۔انہوں نے لکھا ،" ڈیئر سدا رمیا حلف برداری کے لئے تیار ہو جائیں۔بہت بہت شکریہ کرناٹک

    کرناٹک اسمبلی انتخابات کے مد نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے پارٹی کو 125 سے زیادہ سیٹیں ملنے کا دعوہ کیا۔انہوں نے لکھا ،" ڈیئر سدا رمیا حلف برداری کے لئے تیار ہو جائیں۔بہت بہت شکریہ کرناٹک

    • Share this:
      کرناٹک کے 222 سیٹوں پر سنیچر کو ووٹنگ ختم ہو گئی ۔یہاں شام 6 بجے تک 70 فیصد ووٹنگ درج کی۔الیکشن آفیسر کے مطابق ،سب سے زیادہ ووٹنگ چک ببلا پورہ اور رام نگر میں 76 فیصد ،جبکہ سٹی میں سب سے کم 48 فیصد درج کیا گیا۔


      یو ں تو اس چناؤ کے نتیجے 15 مئی کو اعلان کئے جائیں گے،لیکن ایگزٹ پول میں معلق اسمبلی (ہنگ اسمبلی)کا اندازہ لگایا گیا ہے۔


      کرناٹک اسمبلی انتخابات کے مد نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے پارٹی کو 125 سے زیادہ سیٹیں ملنے کا دعوہ کیا۔انہوں نے لکھا ،" ڈیئر سدا رمیا حلف برداری کے لئے تیار ہو جائیں۔بہت بہت شکریہ کرناٹک۔فاسی وادی بی جے پی کو خارج کر کے آج آپ نے تاریخ رقم کردی ہے۔کانگریس کے سبھی کارکن اور حامیوں کا شکریہ۔جے ہند کرناٹک"۔




      کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی کہا کہ "ہم کرناٹک میں حکومت بنائیں گے۔پی ایم مودی نے ریاست میں جس طرح کی زبان کااستعمال کیا۔وہ قومی صدر کو شعبہ نہیں دیتا۔پورے ابتخابی مہم کے دوران انہوں نے تاریخ کو توڑ۔مروڑ کر پیش کیا"۔




      واضح ہو کہ وہیں کرناٹک چناؤ کو لیکر سی ایم سدا رمیا نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا،یہاں کوئی مودی لہر نہیں ہے۔کرناٹک کے لوگ ہماری حکومت کے کاموں سے خوش ہیں۔
      First published: