உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اسمبلی انتخابات 2018 لائیو : 3 بجے تک 56 فیصد ووٹنگ ، بی جے پی اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ

    کرناٹک میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ تک چلی انتخابی مہم کے بعد ہفتہ کو ووٹنگ ہورہی ہے۔ 222 سیٹوں پر صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہوئی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • | May 12, 2018, 15:30 IST
    facebookTwitterLinkedin
    LAST UPDATED 5 YEARS AGO

    AUTO-REFRESH

    HIGHLIGHTS

    15:20 (IST)

    کرناٹک میں تین بجے تک 56 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ 

    14:54 (IST)

    وزیر اعلی سدا رمیا نے چامنڈیشوری میں اپنا ووٹ ڈالا ۔ وہ چامنڈیشوری اور بادامی اسمبلی سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 

    14:14 (IST)

    کرناٹک میں دوپہر ایک بجے تک 36.9 فیصد ووٹنگ ۔ 

    13:14 (IST)

    کرناٹک میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ صبح 11 بجے تک 24 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔ 

    13:13 (IST)
    13:11 (IST)

    بنگلورو میں ایک بوتھ پر ووٹنگ کے دوران بی جے پی اور کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی ہے۔ بنگلورو ڈی سی پی روی چنناناور نے بتایا کہ فی الحال حالات قابو میں ہیں ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ، جس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔ 

    13:9 (IST)
    13:7 (IST)

    ادھر یدی یورپا کے اس بیان پر موجودہ وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سدا رمیا نے چٹکی لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یدی یورپا ذہنی طور پر پریشان ہیں ، اس لئے ایسی بات کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ سدا رمیا نے کہا کہ ہم پراعتماد ہیں کہ کانگریس پارٹی کی جیت ہوگی اور ہم واضح اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

    13:7 (IST)

    ووٹ ڈالنے کے بعد یدی یورپا نے کہا کہ آج کا دن کافی اہم دن ہے ، ہمیں ریاست میں 150 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور میں 17 مئی کو نئی حکومت بنانے جارہا ہوں ۔ لوگ گھر سے باہر نکلیں اور بڑی تعداد میں ووٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام سدا رمیا حکومت سے تھک چکے ہیں ۔ میں کرناٹک کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ریاست میں اچھی حکمرانی دینے جارہا ہوں۔
     

    13:7 (IST)

    کرناٹک میں لوگ بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ منگلورو کے پانڈیشورا میں 103 سالہ ایک خاتون ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچیں۔ 

    بنگلورو : کرناٹک میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ تک چلی انتخابی مہم کے بعد ہفتہ کو ووٹنگ ہورہی ہے۔ 222 سیٹوں پر صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہوئی ہے ۔ اس مرتبہ ایک گھنٹہ زیادہ پولنگ ہوگی ۔ الیکشن میں اہم مقابلہ بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان ہوگا۔ نتائج کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔
    خیال رہے کہ ریاست میں مجموعی طور پر 224 سیٹیں ہیں ، لیکن دو سیٹوں پر آج ووٹنگ نہیں ہورہی ہے۔ ایک سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار اور موجودہ ممبر اسمبلی بی این وجے کمار کی موت کی وجہ سے تو دوسری آر آر نگر سیٹ پر بڑی تعداد میں فرضی ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ہونے کے بعد ووٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔یہاں 28 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 31 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
    کرناٹک اسمبلی انتخابات سے وابستہ تازہ خبروں کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔