உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں نائب وزیراعلیٰ اوراسپیکرکا عہدہ کانگریس کے پاس، فلورٹیسٹ کے بعد ہوگی کابینہ کی توسیع

    کرناٹک میں حکومت سازی کو لے کر وزیراعلیٰ کےلئے کمار سوامی کے نام پر اتفاق رائے بننے کے بعد نائب وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے عہدہ کو لے کر بھی آخری فیصلہ لیا جاچکا ہے۔ یہ دونوں عہدے کانگریس کو دیئے جائیں گے اور کابینہ پر فیصلہ حلف برداری کے بعد کیاجائے گا۔

    • Share this:
      بنگلورو: کرناٹک میں حکومت بنانے کو لے کر گزشتہ دکچھ دنوں سے چل رہا ہائی وولٹیج ڈراما اب ختم ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ کے لئے کمار سوامی کے نام پر اتفاق رائے بننے کے بعد نائب وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے عہدہ کو لے کر بھی آخری فیصلہ لیا جاچکا ہے۔

      اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈر جی پرمیشور نائب وزیراعلی بنائے جائیں گے۔ جبکہ کانگریس کے ہی کے آر رمیش کمار کو اسپیکر بنایا گیاہے۔  بدھ کو جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی وزیراعلیٰ عہدہ اور کانگریس لیڈر جی پرمیشور نائب وزیراعلیٰ عہدہ کی حلف لیں گے۔ وہیں جمعرات کو کمار سوامی فلور ٹسٹ دیں گے اور اکثریت ثابت کریں گے، پھر کابینہ کی توسیع ہوگی۔

      کابینہ کو لے کر بھی اتفاق رائے

      اس کے ساتھ ہی کانگریس جے ڈی ایس میں وزرا کی تعداد کو لے کر بھی اتفاق رائے بن گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال رائے نے بتایا کہ میٹنگ میں کابینہ کی توسیع کو لے کر بحث ہوئی۔ 34 وزرا میں سے 22 کانگریس سےہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ سمیت 12 وزرا جے ڈی ایس سے ہوں گے۔ فلور ٹیسٹ کے بعد وزرا کے قلمدان کی تقسیم پر فیصلہ لیا جائے گا۔

      نائب وزیراعلیٰ اور اسپیکر عہدہ پرپر بحث کرنے کے لئے منگل کو کانگریس جے ڈی ایس کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی نے کہا کہ آج ہم نے کابینہ کی توسیع پر غور کیا۔ کل حلف برداری تقریب کے بعد وزرا کے قلمدان پر فیصلہ لیں گے۔ کمار سوامی نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ دونوں پارٹیوں میں اختلاف کی کوئی بات نہیں ہے۔

      سیاسی ماہرین کے مطابق کرناٹک میں جے ڈی ایس  اورکانگریس  20-14  کے فارمولے پر چل رہی ہے۔ اس کے تحت کانگریس کوٹے سے 20 وزرا اور جے ڈی ایس سے 14 وزرا بنائے جاسکتے ہیں۔ حالانکہ آخری فیصلہ بدھ کو ہی لیاجائے گا۔
      دوسری جانب بنگلور میں حلف برداری تقریب کو دیکھنے کے لئے لگائی جانے والی وی آئی پی سیٹوں کو لے کر بھی کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی نے زور دیا کہ کابینہ میں ان کی پارٹی کو مناسب حصہ داری ملنی چ اہئے۔ واضح رہے کہ اسمبلی کے باہر جے ڈی ایس کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں، اسے لے کر کانگریس ممبران اسمبلی نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔

      جیا نگر اسمبلی سیٹ کے لئے بی جے پی نے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ 12 مئی کو کرناٹک کی دو اسمبلی سیٹ جیا نگر اور آر آر نگر میں الیکشن نہیں ہوئے تھے۔ دونوں سیٹوں پر 28 مئی کو الیکشن ہوں گے۔ جیا نگر کے ممبراسمبلی بی این وجے کمار کے انتقال کے بعد بی جے پی نے ان کے بھتیجے بی این پرہاد کو امیدوار بنایا ہے۔

      First published: