کرناٹک وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کانگریس میں کہرام! میں خاموش ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔۔۔ 50 ایم ایل اے ساتھ، ہنگامہ کر سکتا ہوں... بولے جی پرمیشور
میں خاموش ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔۔۔ 50 ایم ایل اے ساتھ، ہنگامہ کر سکتا ہوں... بولے جی پرمیشور
Karnataka New CM Rucks: کرناٹک کے سابق ڈپٹی سی ایم جی پرمیشور نے کہا کہ مجھے پارٹی ہائی کمان پر بھروسہ ہے۔ میرے کچھ اصول ہیں۔ میں تقریباً 50 ایم ایل اے کو ساتھ لے کر ہنگامہ کھڑا کر سکتا ہوں۔ لیکن پارٹی ڈسپلن میرے لیے اہم ہے۔ میرے جیسے لوگ باتوں پر عمل نہیں کریں گے تو پارٹی میں ڈسپلن نہیں رہے گا۔ میں نے کہا ہے کہ اگر ہائی کمان مجھے وزیراعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری دے تو میں اسے سنبھالوں گا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں اسے نہیں لوں گا۔
بنگلور: کرناٹک (Karnataka) کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے جاری کہرام کے درمیان، کانگریس (Congress) کے سینئر لیڈر جی پرمیشور (G Parameshwara) نے منگل کو کہا کہ اگر پارٹی ہائی کمان ان سے ایسا کرنے کو کہے تو وہ ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں۔
ریاستی کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ہائی کمان پارٹی کے لئے کی گئی ان کی خدمات سے واقف ہے اور انہیں یہ نہیں لگتا کہ (وزیر اعلیٰ) عہدے کے لئے ہنگامہ کیا جائے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر ہائی کمان فیصلہ کرے اور مجھے حکومت چلانے کا کہے تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں۔ ڈیئر آریان خان: ایک پولیس افسر کا معافی نامہ
کرناٹک کے سابق ڈپٹی سی ایم جی پرمیشور نے کہا کہ مجھے پارٹی ہائی کمان پر بھروسہ ہے۔ میرے کچھ اصول ہیں۔ میں تقریباً 50 ایم ایل اے کو ساتھ لے کر ہنگامہ کھڑا کر سکتا ہوں۔ لیکن پارٹی ڈسپلن میرے لیے اہم ہے۔ میرے جیسے لوگ باتوں پر عمل نہیں کریں گے تو پارٹی میں ڈسپلن نہیں رہے گا۔ میں نے کہا ہے کہ اگر ہائی کمان مجھے وزیراعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری دے تو میں اسے سنبھالوں گا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں اسے نہیں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ (ہائی کمان) اس بات سے بھی واقف ہیں کہ میں نے پارٹی کے لئے کام کیا ہے اور 8 سال (پی سی سی صدر کے طور پر) پارٹی کی خدمت کی ہے اور اقتدار میں (2013 میں) لایا ہوں۔ میں ڈپٹی چیف منسٹر بھی رہ چکا ہوں۔ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ پوسٹ مانگنے یا ہنگامہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں خاموش ہوں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں قابل نہیں ہوں۔ میں قابل ہوں اور اگر مجھے ذمہ داری دی گئی تو میں اسے پورا کروں گا۔
بتا دیں کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار دہلی میں موجود ہیں۔ ان دونوں لیڈروں کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے مضبوط دعویدار مانا جا رہا ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔