உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک انتخابات : مودی بولے ، آئندہ 72 گھنٹے خوب جھوٹ بولے گی کانگریس آپ رہے محتاط

    کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین ، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے تحت پی ایم مودی اور بی جے پی پر طنز کیا ۔

    کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین ، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے تحت پی ایم مودی اور بی جے پی پر طنز کیا ۔

    کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین ، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے تحت پی ایم مودی اور بی جے پی پر طنز کیا ۔

    • Share this:
      کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین ، دلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے تحت پی ایم مودی اور بی جے پی پر طنز کیا ۔ بنگلور میں اپنی انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئےراہل گاندھی نے کہا کہ ’ جب دلت مارے جاتے ہیں تو مودی جی کچھ نہیں کہتے ، پہلے وہ کہتے تھے بیٹی بچاوبیٹی پڑھاواور اب کہا جاتا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے سے بیٹیوں کو بچاو ، ہم سب نے دیکھا کہ اناو میں کیا ہوا ‘‘۔

      وہیں دوسری جانب کرناٹک کے بیلگاوی میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’ مجھے یہ سمجھ نہیں آتاکہ کانگریس کا ایجنڈہ بس مودی مودی ہی کیوں ہے؟ ‘‘اور جعلی ووٹر آئی ڈی کے تحت پی ایم مودی نے کہاکہ کانگریس کو جعلی ووٹر کی ضرورت کیوں پڑی؟کانگریس کرناٹک میں کیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ؟۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہاکہ آئندہ 72 گھنٹے کافی اہم ہیں، کانگریس یہاں خوب جھوٹ بولےگی ۔ آپ لوگ محتاط رہئے۔

      وضح رہے کہ راج راجیشوری نگر اسمبلی علاقہ میں تفتیش کاروں کو ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹر آئی ڈی کارڈ اور دیگر دستاویزملنے کے تحت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ایک دوسرے پر الزام لگانا پورے دن جاری رہا ۔بی جے پی نے اس اسمبلی سیٹ کو منسوخ کرنے کی منگ کی ہے وہیں فی الحال انتخابی کمیشن نے تفتیش کا حکم دے دیا ہے ۔



      First published: