உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں پی ایم مودی کی چار ریلیاں آج ، سدارمیا کا چیلنج ، ریڈی برادرا ن پر 5 منٹ بول کر دکھائیں

    واضح رہے کہ کرناٹک میں اسمبلی کے لئے ایک ہفتہ بعد 12 مئی کو انتخابات ہونے والےہیں۔

    واضح رہے کہ کرناٹک میں اسمبلی کے لئے ایک ہفتہ بعد 12 مئی کو انتخابات ہونے والےہیں۔

    • Share this:
      واضح رہے کہ کرناٹک میں اسمبلی کے لئے ایک ہفتہ بعد 12 مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاست میں انتخابی مہم کے تحت کانگریس اور بی جے پی نے پوری طاقت لگا دی ہے۔ ریاست میں آج پی ایم مودی کی چار ریلیاں ہیں۔ اس درمیان کرناٹک کے سی ایم سدادمیا نے پی ایم مودی کو لے کر ایک ٹویٹ کیا ہے ۔ سدادمیا نے لکھا ’’ پی ایم مجھے خوشی ہے آپ اس انتخابات میں بد عنوانی کا ایشواٹھا رہے ہیں کیوں کہ یہ آپ کا کمزور ایشوہے ۔آپ ہماری حکومت پر جو بدعنوانی کے الزام لگا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ‘‘۔

      سدارمیا نے لکھا ’’ پی ایم مودی میں آپ کو چیلنج دیتا ہوں کہ انتخابات جیتنے کے لئے آپ بدعنوان ریڈی برادران کو استعمال کس اخلاقی بنیاد پر کر رہے ہیں ۔اس پر پانچ منٹ بول کر دکھائیں۔

      ؑؑؑغور طلب ہے کہ کرناٹک میں آج پی ایم مودی ، بی جے پی صدرامت شاہ اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بی جے پی کے لئے انتخابی تشہیرکریں گے۔ ریاست میں پی ایم مودی کی آج چار ریلیاں ہونی ہیں۔
      First published: