உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک فلور ٹیسٹ: وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے پیش کی اکثریت کی تجویز

    ایچ ڈی کمار سوامی

    ایچ ڈی کمار سوامی

    کانگریس ایم ایل اے کے آر رمیش کمار کا اسمبلی اسپیکر کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی ، حزب مخالف لیڈر یدورپا ، نائب سی ایم جی پرمیشور اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے نئے اسمبلی صدر کا استقبال کیا۔

    • Share this:
      کانگریس ایم ایل اے کے آر رمیش کمار کا  اسمبلی اسپیکر کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی ، حزب مخالف لیڈر یدورپا ، نائب سی ایم جی پرمیشور اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے نئے اسمبلی صدر کا استقبال کیا۔ کاروائی شروع ہونے سے قبل سی ایم نے کہا تھا کہ اسمبلی میں ہونے والے فلور ٹیسٹ کو لے کر کوئی فکر نہیں ہے ۔ کمارسوامی نے بدھ کے روز مخالف لیڈران کے بڑے جماوڑے کے درمیان وزیر اعظم عہدہ کی حلف برداری کی تھی۔ یہ فلور ٹیسٹ بی ایس یدورپا کے چھ دن بعد ہو رہا ہے ۔ یدورپا نے گزشتہ ہفتہ کے روز اپنے دو روزہ مدت کار کے بعد استعفی دے دیا تھا ۔ فلور ٹیسٹ کے کچھ گھنٹوں پہلے کمارسوامی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی آپریشن کمل چلا کر ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر شکتی ہے



      وہیں کانگریس لیڈر اور نائب سی ایم پرمیشور نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ان کی پارٹی 5 سالوں تک کمارسوامی کی جے ڈی ایس کی حمایت کرے ۔ دوسری جانب جے ڈی ایس اور کانگریس فلور ٹیسٹ سے قبل اپنے ایم ایل اے کو لےکر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں اسلئے دونوں پارٹیوںنے ابھی تک اپنے ایم ایل کو کو ریزارٹ میں رکھ دیا ہے ۔

       
      First published: