ہوم » نیوز » No Category

کرناٹک میں خشک سالی سے نمٹنے میں ریاستی حکومت ناکام: شوبھا کرندلاجے

بنگلورو۔ کرناٹک میں خشک سالی کی صورتحال سنگین ہے ـ خشک سالی کے معاملے سے نمٹنے میں سدرامیا کی قیادت والی ریاستی حکومت ناکام ہو چکی ہے ـ

  • ETV
  • Last Updated: Jun 16, 2016 04:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک میں خشک سالی سے نمٹنے میں ریاستی حکومت ناکام: شوبھا کرندلاجے
بنگلورو۔ کرناٹک میں خشک سالی کی صورتحال سنگین ہے ـ خشک سالی کے معاملے سے نمٹنے میں سدرامیا کی قیادت والی ریاستی حکومت ناکام ہو چکی ہے ـ

بنگلورو۔ کرناٹک میں خشک سالی کی صورتحال سنگین ہے ـ خشک سالی کے معاملے سے نمٹنے میں سدرامیا کی قیادت والی ریاستی حکومت ناکام ہو چکی ہے ـ رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے یہ الزام لگایا ـ


 بنگلورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ خشک سالی سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مناسب  اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ـ حکومت کی اس لاپرواہی کے خلاف بی جے پی سخت احتجاج کرے گی ـ انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ـ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرے ـ


ایک سوال کے جواب میں شوبھا کرندلاجے نے بتایا کہ 18 جون کو بنگلورو میں مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوگا ـ اجلاس میں مرکزی وزرا، پارٹی کے ارکان اسمبلی، پارلیمانی اراکین کےعلاوہ سابق میئرس اور پارٹی کارکنان شرکت کریں گے ـ اس موقع پر کرناٹک میں درپیش خشک سالی، قانونی نظام کی ابتری سے متعلق فیصلہ لیا جائیگا ـ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو عوام تک پہنچانے کے علاوہ ریاستی حکومت کی ناکامی کے خلاف کئے جانے والے مظاہروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ـ

First published: Jun 16, 2016 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading