اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک حکومت کا پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ساتھ کسی قسم کے سمجھوتہ سے انکار

    کرناٹک کے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی

    کرناٹک کے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی

    کرناٹک حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا ہے بلکہ پنچایت انتخابات کے موقع پرخود بی جے پی نے پی ایف آئی سےسمجھوتہ کیا تھا ۔ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا ہے بلکہ پنچایت انتخابات کے موقع پرخود بی جے پی نے پی ایف آئی سےسمجھوتہ کیا تھا ۔ـ ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے یہ صفائی پیش کی ۔ بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ بی جے پی قومی صدرامت شاہ اور وزیراعظم مودی کو خوش کرنےکے لئے بی جے پی لیڈران کرناٹک میں فسادات برپا کررہے ہیں ۔
      ـ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ رام لنگا ریڈی نےبتایا کہ دیپک راؤ کے قاتلوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گاـ ۔اس معاملہ میں ملوث 4 افراد میں سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، جبکہ پولس فائرنگ میں زخمی مزید دو افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔ـ ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ان کا تعلق پاپولر فرنٹ سے ہے یا نہیں ـ۔
      First published: