ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

لاک ڈاون میں شادیوں کیلئے سونار نے بنایا چاندی کا فیس ماسک ، ہورہی ہے ریکارڈ فروخت

کرناٹک اور مہاراشٹر سرحد پر واقع بیلگام ضلع کے رہنے والے سونار سندیپ ساگاونکر نے یہ کاروبار شروع کیا ہے ۔ چاندی کے فیس ماسک بنانے کی وجہ سے ان کا کاروبار پھر سے زور پکڑ چکا ہے ۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں شادیوں کیلئے سونار  نے بنایا چاندی کا فیس ماسک ، ہورہی ہے ریکارڈ فروخت
لاک ڈاون میں شادیوں کیلئے سونار نے بنایا چاندی کا فیس ماسک ، ہورہی ہے ریکارڈ فروخت

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مئی تک لاک ڈاون کو بڑھایا جاچکا ہے ۔ کووڈ 19 کے خطرات کے پیش نظر سبھی باشندگان وطن کیلئے فیس ماسک پہننا ضروری کردیا گیا ہے ۔ وہیں ملک میں لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار پوری طرح سے متاثر ہے ۔ کرناٹک کے بیلگام ضلع کے ایک سونار کا کاروبار بھی ٹھپ پڑگیا تھا ۔ اس درمیان انہوں نے فیس ماسک کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے چاندی کا فیس ماسک بنانا شروع کردیا ۔ اب اس فیس ماسک کی فروخت کافی بڑھ چکی ہے ۔ چاندی کے یہ فیس ماسک خاص کر لاک ڈاون میں ہونے والی شادیوں کیلئے بنائے جارہے ہیں ۔


کرناٹک اور مہاراشٹر سرحد پر واقع بیلگام ضلع کے رہنے والے سونار سندیپ ساگاونکر نے یہ کاروبار شروع کیا ہے ۔ چاندی کے فیس ماسک بنانے کی وجہ سے ان کا کاروبار پھر سے زور پکڑ چکا ہے ۔ سندیپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر کاروبار کی طرح میرا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا تھا ۔ پھر میں نے چاندی کے فیس بنانے کا سوچا اور یہ کام کرگیا ۔ اب بڑی تعداد میں لوگ اس کا آرڈر دے رہے ہیں ۔ کئی لوگ اس کو شادیوں میں تحفہ کے طور پر دینے کیلئے بھی خرید رہے ہیں ۔


ان کے مطابق چاندی کے ماسک کا وزن 25 سے 35 گرام کے درمیان ہے ۔ اس کی قیمت 2500 روپے سے لے کر 3500 روپے تک ہے ۔ بالکل این 95 ماسک کی طرح ہی ہے ۔ اس کو خریدنے کیلئے کچھ دن پہلے آرڈر دینا پڑتا ہے ۔


سندیپ کے اس کاروبار آئیڈیا کے بعد دیگر مقامی سونار بھی چاندی کا ایسا ہی ماسک بنا رہے ہیں ۔ سونے کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے چاندی کی ڈیمانڈ زیادہ رہتی ہے ۔ سندیپ کا کہنا ہے کہ لوگ لاک ڈاون کے دوران شادیوں میں صرف ایک دن کیلئے پہننے کیلئے چاندی کے یہ فیس ماسک خریدتے ہیں ۔ کوئی ایک مرتبہ کیلئے زیادہ خرچ نہیں کرنا چاہتا ۔ میں نے تقریبا ایک ہفتہ میں ہی 100 سے زیادہ ماسک فروخت کئے ہیں ۔ آرڈر ابھی بھی آنا جاری ہے ۔

بتادیں کہ سرکار کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران شادی تقریب کی اجازت ہے ۔ لیکن اس دوران سماجی فاصلہ پر عمل کرنا اور فیس ماسک لگانا لازمی ہے ۔ ساتھ ہی تقریب میں 50 سے زیادہ لوگ شریک نہیں ہوسکتے ہیں ۔
First published: May 19, 2020 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading