உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : سدارمیا کے بجٹ میں 250 کروڑ کے اضافہ کو اقلیتی طبقہ نے بتایا معمولی ، زیادہ امیدیں تھیں وابستہ

     جہاں ایک طرف اقلیتی بجٹ میں معمولی اضافہ کو غیر متوقع قرار دیا جارہا ہے ، وہیں دوسری طرف ایک طبقہ اس بجٹ کو اہمیت دینے ہی سے انکار کر رہا ہے۔

    • Share this:
      گلبرگہ : کرناٹک حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر اقلیتوں میں ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اقلیتی بجٹ میں معمولی اضافہ کو غیر متوقع قرار دیا جارہا ہے ، وہیں دوسری طرف ایک طبقہ اس بجٹ کو اہمیت دینے ہی سے انکار کر رہا ہے۔کرناٹک کی کانگریس حکومت کے عبوری بجٹ سے اقلیتوں کو بھی کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ گزشتہ بجٹ کی طرح اس بار بھی غیر معمولی اضافہ کی امید ظاہر کی جا رہی تھی۔ مگر اس مرتبہ سدارمیا نے اقلیتی بجٹ میں چند سو کروڑ روپیوں کا ہی اضافہ کیا ۔
      دانشور طبقہ کا کہنا ہے کہ عبوری بجٹ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سدرامیا نے انتخابات کے پیش نظر اقلیتوں کو خوش کرنے کے لئے بھی کچھ حدتک دلکش اعلانات کئے ہیں۔ اقلیتیں اس کا خیرمقدم کر رہی ہیں۔
      First published: