ہوم » نیوز » No Category

قمرالاسلام کا وزارت اقلیتی بہبود کو پورے ملک کے لیے مثالی بنانے کاعزم

گلبرگہ۔ کرناٹک کے وزیر اقلیتی بہبود قمر الاسلام نے اپنی وزارت کو پورے ملک کےلیے مثالی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

  • ETV
  • Last Updated: May 26, 2016 01:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قمرالاسلام کا وزارت اقلیتی بہبود کو پورے ملک کے لیے مثالی بنانے کاعزم
گلبرگہ۔ کرناٹک کے وزیر اقلیتی بہبود قمر الاسلام نے اپنی وزارت کو پورے ملک کےلیے مثالی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

گلبرگہ۔  کرناٹک کے وزیر اقلیتی بہبود قمر الاسلام نے اپنی وزارت کو پورے ملک کےلیے مثالی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔  بحیثت وزیر اقلیتی امور تین برسوں کی تکمیل کے موقع پر قمر الاسلام نے گلبر گہ میں ایک کتابچہ کا اجرا کیا۔ اس کتابچہ میں تین برسوں کی کارکردگی کے

علاوہ مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔


اس موقع پر جہاں قمر الاسلام  اور انکی قیادت والی وزارت  کی کارکردگی کی ستائش کی گئی، وہیں وزیر کے روبرو چند ایک  مشورے بھی پیش کئے  گئے۔ وہیں ۔ گلبرگہ میں آئی اے ایس کوچنگ سنٹر کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ گلبرگہ کے تاریخی ہفت گنبد  میدان میں  وزارت اقلیتی بہبود کی تین سالہ کارکردگی سے عوام کو واقف کرانے کے موقع پر مختلف مذہبی ، سماجی و سیاسی رہنماوں کی موجودگی میں وزارت اقلیتی بہبود کی تین سالہ کارکردگی کا کتابچہ اردو میں جاری کیا گیا۔ جلسے  کے مقررین نے وزارت اقلیتی بہبود کی مختلف اسکیموں کی ستائش کی ۔


اس موقع پر قمر الاسلام نے کہا  کہ  سدرامیا حکومت کے پاس اقلیتوں کیلئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ قمر الاسلام  نے بتایا کہ اس برس ان کی وزارت سے کئی ایک انوکھی اسکیموں کو متعارف کرایا جا چکا ہے  اور آئندہ برس مزید کچھ اسکیموں کو اقلیتوں کے لئے نافذ کیا جائے گا۔

First published: May 26, 2016 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading