Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    کرناٹک کے رائچور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ظاہر کی جارہی ہے ناراضگی

    کرناٹک کے رائچور میں بہوجن سماج پارٹی رائچور ڈسٹرکٹ یونٹ کے لیڈروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔

    • Share this:
    کرناٹک کے رائچور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ظاہر کی جارہی ہے ناراضگی
    کرناٹک کے رائچور میں بہوجن سماج پارٹی رائچور ڈسٹرکٹ یونٹ کے لیڈروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔

    کرناٹک کے رائچور میں بہوجن سماج پارٹی رائچور ڈسٹرکٹ یونٹ کے لیڈروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بی ایس پی کے لیڈران نے آج رائچور کی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک مکتوب روانہ کیا۔ بی ایس پی کرناٹک اسٹیٹ یونٹ کے سکریٹری وائی نرسپا نے کہا کہ ایک طرف عوام کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال سے مختلف دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ دوسری طرف مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ 17دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔ نرسپا نے مزید بتایا کہ مودی حکومت صرف مالداروں کے فائدے کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پڑوسی ممالک پاکستان میں 26روپئے،بنگلہ دیش میں 22روپئے،کیوبا میں 19روپئے،نیپال میں 34روپئے،برما میں 30روپئے اور افغانستان میں 36روپئے میں پٹرول فروخت ہورہا ہے ۔

    انہوں نے صرف ہندوستان میں پٹرول کی قیمت 82روپئے ہونے پر استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسماں چھوتی قیمتوں کے تعلق سے مرکزی حکومت کی بے بسی تعجب خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں صرف مالداروں،سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اچھے دن آئے ہوئے ہیں۔


    واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو پٹرول کی قیمت 80.13روپئے،کولکتہ میں 81.82روپئے،ممبئی میں 86.91روپئے،چینائی میں 83.37روپئے،گڑگاوں میں 78.09روپئے،نوئڈا میں 80.79روپئے،بنگلورو میں 82.74، بھنیشور میں 80.71روپئے،چنڈی گڑھ میں 77.12روپئے،حیدرآباد میں 83.18روپئے،جئے پور میں 87.29روپئے،لکھنو 80.75روپئے،پٹنہ میں 83.08روپئے اور ترویندرم میں 81.85روپئے تھی۔


     
    First published: Jun 27, 2020 02:42 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading