ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک میں منشیات فروخت کرنے کے معاملہ میں 5 نائیجریا ئی شہری گرفتار

کرناٹک پولس کی مرکزی کرائم برانچ نے منشیات کی اسمگلنگ کے معاملہ میں نائیجریائی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2017 09:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک میں منشیات فروخت کرنے کے معاملہ میں 5 نائیجریا ئی شہری گرفتار
علامتی تصویر

بنگلور: کرناٹک پولس کی مرکزی کرائم برانچ نے منشیات کی اسمگلنگ کے معاملہ میں نائیجریائی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان کی شناخت اکپندو پیئر آفر عرف بابا، جنید وجے عرف ایمبجوس ایجے، فڈ یلیس ایجے، فانسو جو یچین اور ویلنٹائن چنیدو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس نے ان کے پاس سے 64 گرام کوکین، 8 گرام کٹیا مائن، 14 موبائل، تین پاسپورٹ ، تین موٹر سائیکل اور وزن تولنے والی مشین برآمد ہوئی۔ پولس نےمعاملہ درج کرلیا ہے، ضروری کارروائی کررہی ہے۔

First published: Jun 22, 2017 09:01 PM IST