Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    کرناٹک : سبکدوش ائمہ و موذنین سے ریاستی وقف بورڈ کی اعزازیہ پنشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

    سبکدوش ائمہ اور موذنین متعلقہ مسجد کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سروس سرٹیفیکٹ ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ اور بینک اکاونٹ پاس بک کی زیراکس کاپی کے علاوہ ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔

    • Share this:
    کرناٹک : سبکدوش ائمہ و موذنین سے ریاستی وقف بورڈ کی اعزازیہ پنشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل
    سبکدوش ائمہ و موذنین سے کرناٹک وقف بورڈ کی اعزازیہ پنشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل

    کرناٹک میں رائچور کے ضلع وقف افسر محمد عمیر احمد نے اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے شروع کردہ اعزازیہ پنشن اسکیم سے خدمات سے سبکدوش ائمہ کرام اور موذنین سے فائدہ اٹھانے کی سے اپیل کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سبکدوش امام کو دو ہزار روپے اور موذن کو ڈیڑھ ہزار روپے بطور ہدیہ دیا جائے گا ۔ عمیر احمد نے نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رائچور ضلع کے مختلف مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں سبکدوش ائمہ کرام اور موذنین میں بیداری پیدا کریں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی عمر 65 برس سے زائد ہونی چاہئے ۔


    انہوں نے کہا کہ سبکدوش ائمہ اور موذنین متعلقہ مسجد کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سروس سرٹیفیکٹ ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ اور بینک اکاونٹ پاس بک کی زیراکس کاپی کے علاوہ ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔عمیر احمد نے کہا کہ درخواست فارم اور مزید تفصیلات کیلئے ڈسٹرکٹ وقف آفس رائچور سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع وقف افسر نے بتایا کہ پنشن اسکیم کے تحت ضلع میں اب تک صرف 70 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں ۔


    واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت کرناٹک کے محکمہ اقلیتی بہبود نے اس نئی اسکیم کو منظور دی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ریاستی حکومت وقف بورڈ کے ذریعہ فی الوقف تقریبا 13 ہزار ائمہ کرام اور موذنین کو ماہانہ اعزازیہ دے رہی ہے ۔ پیش امام کو چار ہزار روپے اور موذن کو تین ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہا ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے پیش نظر ریاستی حکومت ائمہ کرام اورموذنین کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔


    ملی وسماجی رہنماوں نے ائمہ اور موذنین کیلئے ماہانہ پنشن اسکیم کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ملی رہنماوں کا کہنا ہے کہ پینشن کے طور پر ہدیہ سے سبکدوش عمر رسیدہ ائمہ کرام اور موذنین کو بڑی راحت ملے گی ۔
    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Jul 10, 2020 06:03 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading