உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Karnataka : ہیڈماسٹر کے خلاف درج ہوا جنسی استحصال کا کیس، طالبہ کو KISS کرنے پر مچا ہنگامہ

    Karnataka : ہیڈماسٹر کے خلاف درج ہوا جنسی استحصال کا کیس، طالبہ کو KISS کرنے پر مچا ہنگامہ ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Karnataka : ہیڈماسٹر کے خلاف درج ہوا جنسی استحصال کا کیس، طالبہ کو KISS کرنے پر مچا ہنگامہ ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Karnataka Headmaster Kissing girl Student : اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد لوگ ہیڈ ماسٹر کے خلاف مسلسل غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور بچوں کی حفاظت پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں ۔ ہیڈ ماسٹر کے طالبہ کو کس کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک (Karnataka) میں میسور ضلع کے ایچ ڈی کوٹ ٹاؤن کے ایک ہیڈ ماسٹر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ اس ویڈیو میں ہیڈ ماسٹر ایک طالبہ کو KISS کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا اور کئی لوگوں نے شدید تنقید کی۔ اس کے بعد محکمہ تعلیم نے POCSO ایکٹ کے تحت ہیڈ ماسٹر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ کی جانکاری دی ہے ۔

      اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد لوگ ہیڈ ماسٹر کے خلاف مسلسل غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور بچوں کی حفاظت پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں ۔ ہیڈ ماسٹر کے طالبہ کو کس کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

      بتایا جا رہا ہے کہ جب ہیڈ ماسٹر طالبہ کو کس کررہے تھے ، تو کچھ طلبہ نے کھڑکی کے پاس کھڑے ہوکر اس پورے واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔ جیسے ہی ہیڈ ماسٹر کو معلوم ہوا کہ یہ سارا واقعہ کسی کی نظروں میں آگیا ہے تو وہ کھڑکی کی طرف آگئے اور لڑکی موقع پاتے ہی چیمبر سے فرار ہو گئی ۔

      اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد بلاک ایجوکیشن افسر نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے اور ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔ پولیس میں بھی اس معاملہ کی شکایت درج کرائی گئی ہے، جس کے بعد پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ملزم ہیڈ ماسٹر کو بھی جلد ہی حراست میں لئے جانے کا امکان ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: