உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG! فیملی کورٹ نے سنایا دوبارہ ملنے کا فیصلہ تو شخص نے عدالت میں ہی ریت دیا بیوی کا گلا

    OMG! فیملی کورٹ نے سنایا دوبارہ ملنے کا فیصلہ تو شخص نے عدالت میں ہی ریت دیا بیوی کا گلا

    OMG! فیملی کورٹ نے سنایا دوبارہ ملنے کا فیصلہ تو شخص نے عدالت میں ہی ریت دیا بیوی کا گلا

    Karnata News : کرناٹک کے ایک فیملی کورٹ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا ، جہاں دونوں طلاق کیلئے عرضی داخل کرنے کے بعد کونسلنگ سیشن میں شرکت کرنے کیلئے گئے تھے ۔

    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک کے ایک فیملی کورٹ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا ، جہاں دونوں طلاق کیلئے عرضی داخل کرنے کے بعد کونسلنگ سیشن میں شرکت کرنے کیلئے گئے تھے ۔ بیوی پر جان لیوا حملہ کرنے کے بعد اس شخص نے بھاگنے کی کوشش کی ، لیکن راہگیروں نے اس کو قابو کرلیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمران خان نے ریلی میں کیوں دکھایا جے شنکر کا ویڈیو؟ کہا : یہ ہوتی ہے آزاد حکومت


      واقعہ کے کچھ منٹ پہلے کونسلنگ سیشن میں اس جوڑے نے اپنے اختلافات کو بھول کر پھر سے نئی شروعات کرنے اور اپنی سات سال کی شادی کو بچانے کیلئے ایک ساتھ آنے پر رضامندی ظاہر کی تھی ۔ انگلش نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی ڈاٹ ان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق شیو کمار نے اپنی بیوی چیتر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ حسن ضلع کے ہولینرسی پورہ فیملی کورٹ میں ایک گھنٹے کی کونسلنگ کے بعد باہر نکلی ۔ وہ خاتون کے پیچھے پیچھے واش روم تک گیا اور اس کے گلے پر دھاردار کٹار سے حملہ کردیا ، جس سے چیتر کا کافی خون بہہ گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا کے کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص حراست میں، خالی کرایا گیا مین ٹرمنل


      واردات کو انجام دینے کے بعد جب ملزم شوہر نے بھاگنے کی کوشش کی تو راہگیروں نے اس پر قابو پالیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔ چیتر کو ایک اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا تھا ۔ تاہم علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کے گلے میں گہرے زخم کی وجہ سے کافی خون بہہ گیا تھا ۔ پولیس نے ملزم شوہر شیوکمار پر اپنی بیوی کا قتل کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ پولیس افسر اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ وہ شخص عدالت احاطہ کے اندر دھاردار ہتھیار لے جانے میں کیسے کامیاب رہا ۔

      حسن کے ایک سیئنر پولیس افسر ہری رام شنکر نے کہا کہ واقعہ کورٹ کمپلیکس میں پیش آیا ۔ ملزم ہماری حراست میں ہے ۔ ہم نے اس ہتھیار کو ضبط کرلیا ہے ، جس کا استعمال اس نے جرم کرنے کیلئے کیا تھا ۔ ہم اس بات کی جانچ کریں گے کہ کونسلنگ سیشن کے بعد کیا ہوا اور وہ عدالت کے اندر ہتھیار لے جانے میں کیسے کامیاب رہا ۔ جانچ کے بعد ہی ہمارے پاس یہ تفصیلات دستیاب ہوں گی کہ کیا یہ ایک منصوبہ بند قتل تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: