ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کرناٹک نے 5ریاستوں سے آنے والی فلائٹس اور ٹرینوں پر لگائی روک

کرناٹک حکومت نے مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والی فلائٹوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں کے چلنے پر روک لگادی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کرناٹک نے 5ریاستوں سے آنے والی فلائٹس اور ٹرینوں پر لگائی روک
کورونا وائرس پر روک لگانے کیلئے کرناٹک نے 5ریاستوں سے آنے والی فلائٹس اور ٹرینوں پر لگائی روک

کرناٹک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ کرناٹک حکومت نے مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والی فلائٹوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں کے چلنے پر روک لگادی ہے ۔ یہ وہ ریاستیں ہیں ، جہاں پر کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔


ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ کرناٹک محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کووڈ 19 کے 115 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2533 ہوگئی ہے ۔



ہندوستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی بات کریں ، تو مہاراشٹر میں حالات کافی خراب ہیں ۔ یہاں اب تک متاثرین کی تعداد 57 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105 نئی اموات کے ساتھ اب مرنے والوں کی تعداد 1897 ہوگئی ہے ۔

نیوز 18 پول : لاک ڈاون کھلنے پر یہ کام کب سے اور کیسے کریں گے آپ ؟



دوسری طرف گجرات میں بھی کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 376 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 23 اموات ہوئی ہیں ، جس کے بعد ریاست میں کل پازیٹو معاملات کی تعداد بڑھ کر 15205 ہوگئی ہے ۔ کورونا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 938 ہوگئی ہے ۔
First published: May 28, 2020 07:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading