ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ٹیپو سلطان پر بننے جارہی ہے ایک اور فلم ، جلد شروع ہوگی شوٹنگ ، فلم کا ٹیزر منظر عام پر ، شیدائیوں میں خوشی کی لہر

ڈھائی گھنٹے پر محیط یہ فلم کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شریجو شریدھر کی ہدایت کاری میں بننے جارہی ہے ۔ فلم کی شوٹنگ کیلئے کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے چند تاریخی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

  • Share this:
ٹیپو سلطان پر بننے جارہی ہے ایک اور فلم ، جلد شروع ہوگی شوٹنگ ، فلم کا ٹیزر منظر عام پر ، شیدائیوں میں خوشی کی لہر
ٹیپو سلطان پر بننے جارہی ہے ایک اور فلم ، جلد شروع ہوگی شوٹنگ ، فلم کا ٹیزر منظر عام پر ، شیدائیوں میں خوشی کی لہر

شیر میسور کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان پر ایک اور فلم بننے جارہی ہے۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے محمد رفیع اور رحمت رفیع شیخ نے فلم کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ اس فلم کا نام ٹیپو دی ان ٹولڈ اسٹوری ہے ۔ فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر  رحمت رفیع شیخ نے دعوی کیا ہے کہ فلم میں ٹیپو سلطان کے بچپن اور جوانی کے ایسے واقعات جو عوام سے مخفی ہیں ، انہیں منظر عام پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ فلم کی اسکرپٹنگ مکمل ہوچکی ہے ۔ شوٹنگ کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔ نوجوان ادا کار ایم ڈی رشید ٹیپو سلطان کا کردار ادا کریں گے ۔


ڈھائی گھنٹے پر محیط یہ فلم کیرالہ سے تعلق رکھنے والے شریجو شریدھر کی ہدایت کاری میں بننے جارہی ہے ۔ فلم کی شوٹنگ کیلئے کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کے چند تاریخی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اور دیگر نے ان مقامات کا دورہ بھی مکمل کرلیا ہے ۔ رحمت رفیع شیخ نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کیلئے خصوصی پیغام کے ساتھ یہ فلم منظر عام پر آئے گی ۔  انہوں نے کہا کہ یہ فلم ایک بڑے بجٹ پر مشتمل ہوگی ۔ شوٹنگ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن لاگو کردیا گیا ۔ حالات کے معمول پر آنے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہوگا ۔


فلم کا ٹیزر منظر عام پر آنے کے بعد بنگلورو میں ٹیپو سلطان کے شیدائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ صوفی ولی با قادری نے کہا کہ سنجئے خان کا سیریل دی سوارڈ آف ٹیپو سلطان نے ایک تاریخ بنائی ہے ۔ ٹیپو سلطان پر کئی کتابیں لکھی گئی ہیں اور کئی ڈرامے پیش ہوئے ہیں ۔ اب طویل عرصے کے بعد ایک اور نئی فلم دیکھنے کا موقع ملے گا ۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں چند فرقہ پرست طاقتیں سیاسی فائدہ کیلئے اس عظیم شخصیت کے متعلق غلط فہمیوں کو عام کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔ ایک سیکولر حکمراں کی دلیری اور جوانمردی پر بننے والی یہ فلم موجودہ دور میں جاری فرقہ پرست طاقتوں کے پروپیگنڈے کا جواب دے گی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 06, 2020 09:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading