உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اردو اکیڈمی کی گشتی لائبریری کا علی پور سے سفر کا آغاز

    بنگلورو۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کی گشتی لائبریری کو آخرکار عملہ مل ہی گیا، جس کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ کئی ماہ سے اکیڈمی دفتر کے باہر کھڑی تھی، جب کہ اس کا خود وزیر اعلی نے ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا تھا۔

    بنگلورو۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کی گشتی لائبریری کو آخرکار عملہ مل ہی گیا، جس کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ کئی ماہ سے اکیڈمی دفتر کے باہر کھڑی تھی، جب کہ اس کا خود وزیر اعلی نے ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا تھا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کی گشتی لائبریری  کو آخرکار عملہ مل ہی گیا، جس کے نہ ہونے کی وجہ سے  یہ کئی  ماہ سے  اکیڈمی دفتر  کے باہر  کھڑی  تھی، جب کہ اس کا خود وزیر  اعلی  نے ہری  جھنڈی دکھا کر   افتتاح کیا تھا۔ اب یہ اپنے مہم پر روانہ  ہوئی ہے۔ اپنی  پہلی منزل علی پور میں اردو کے شیدایئوں نے اس  کا پر جوش طریقے سے   خیر مقدم کیا  اور کتابوں کی خریداری میں  دلچسپی دکھائی۔


      کرناٹک اردو اکیڈمی کی گشتی لائبریری نے اپنے سفر کا آغازکیا۔ علی پورسے اردو موبائل لائبریری کا سفر شروع ہوا ہے۔ کچھ مہینے پہلے وزیراعلی سدرامیا نے بنگلورو کے ودھان سودھا میں اس لائبریری کا افتتاح کیاتھا لیکن عملہ کی کمی کی وجہ سے لائبریری کو اردو   اکیڈمی کےدفتر کے باہر ہی کھڑا کردیا گیاتھا۔ لیکن اب یہ لائبریری  اردو قارئین کی ضرورت کوپورا کرتے ہوئےمختلف شہروں کا دورہ کریگی۔ علی پور میں اس گشتی لائبریری کواردو قارئین کی جانب سے خاصہ ریسپانس ملا۔ یہ موبائیل لائبریری رعایتی داموں میں اردو زبان وادب کی کتابیں فروخت کررہی ہے۔

      First published: