اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک اردو اکیڈمی کا اعلان، معروف شعرمبین منورچیئرمین نامزد، خواتین کونہیں ملی نمائندگی

    کرناٹک میں اردو اکادمی کی تشکیل۔

    کرناٹک میں اردو اکادمی کی تشکیل۔

    ریاستی حکومت نے11 ارکان پرمشتمل نئی کمیٹی تشکیل دی ہے، لیکن کئی اہم علاقوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

    • Share this:
      کرناٹک اردواکیڈمی کیلئے نئی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔  ریاست کے معروف شاعر مبین منورکرناٹک اردو اکیڈمی کے نئے چیرمین ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے11ارکان پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دی ہے۔  بنگلورو سے تعلق رکھنے والے مبین منورکوچیئرمین عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

      نئی اکیڈمی میں معروف شاعرشفیق عابدی، ناطق علی پوری، راج شیکھرحسرت، ڈاکٹرمحمد اقبال، ڈاکٹرسید نظام الدین بُربُری، مشتاق سعید، شیخ فیاض،سید اصغراور صحافیوں کے زمرے منیراحمد آزاد اورمحمدشاہد قاضی کورکن کے طور پرنامزد کیا گیا ہے۔

      تشکیل کی گئی اس نئی کمیٹی میں گلبرگ  بیجاپور، بیدرسے کوئی نمائندہ شامل نہیں ہے۔ ساتھ ہی خواتین کی بھی نمائندگی نہیں ہوئی ہے۔ اس طرح سے کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل کے بعد اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔

       

       بنگلورو سےرؤف احمد ہلور کی  رپورٹ
      First published: