உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے : عزیز اللہ بیگ

    کرناٹک اردو اکادمی کے چیئرمین عزیز اللہ بیگ نے کہا کہ اردو اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے۔

    کرناٹک اردو اکادمی کے چیئرمین عزیز اللہ بیگ نے کہا کہ اردو اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے۔

    کرناٹک اردو اکادمی کے چیئرمین عزیز اللہ بیگ نے کہا کہ اردو اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بیلاری۔ ’’ کرناٹک اردو اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبے رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع  میں اردو پروگرام منعقد کرنے کے سلسلے میں غور کیا جا رہا ہے ۔اردو اکادمی کسی بھی ضلع کے ساتھ جانبداری نہیں برت رہی ہے‘‘ ۔ ان خیالات کا اظہار اکادمی کے چیئرمین عزیز اللہ بیگ نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیا۔


      اکادمی کے چیئرمین عزیز اللہ بیگ نے کہا کہ اردو اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ رکھتی ہے۔اردواکادمی مشاعروں اور دیگر ادبی پروگراموں کے انعقاد میں کسی بھی ضلع کے ساتھ امتیاز نہیں برت رہی ہے۔ جس کی تازہ مثال حیدرآباد کرناٹک کے بیلاری میں اردو تعلیمی کانفرنس اور عیدملن کل ہند مشاعرہ کاکامیاب انعقاد ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اکادمی میں سبھی اضلاع کے لوگوں کو نمائندگی نہیں دی جاسکتی بلکہ جہاں اکادمی کے ارکان موجود نہیں ہوں تو وہاں قریبی اضلاع کے ارکان کے ذریعے مشاعرے اور دیگر پروگرام منعقد کرنے کے بارے میں غور وخوض کیا جارہا ہے ۔

      عزیز اللہ بیگ نے مزید بتایا کہ اکادمی نے حکومت کے سامنے ریاست کے تمام اردواسکولوں میں پرائمری اردو نرسری اسکولس قائم کرنے کے بارے میں تجویز رکھی ہے تاکہ طلبا کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے ۔انہوں نے ریاست میں اردو زبان وادب اور اردو اسکولوں کی حفاظت اورفروغ کے لئے ملی وادبی تنظیموں سے آگے آنے کی اپیل کی ۔

      First published: