کرناٹک سرکار نے اچانک ہٹایا نائٹ کرفیو ، ایک دن پہلے ہی کیا تھا لاگو
Karnataka Withdraws Night Curfew : وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے بدھ رات سے ہی دو جنوری تک کرفیو لگانے اور اس کی مدت رات 10 بجے سے صبح چھ بجے رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 24, 2020 07:08 PM IST

کرناٹک سرکار نے اچانک ہٹایا نائٹ کرفیو ، ایک دن پہلے ہی کیا تھا لاگو
کورونا وائرس کا کا نیا اسٹرین ملنے کے بعد احتیاط کے طور پر کرناٹک سرکار کے ذریعہ لاگو کئے گئے نائٹ کرفیو کو واپس لے لیا گیا ہے ۔ بدھ کو ہی سرکار نے دو جنوری تک رات میں گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، لیکن جمعرات کو سرکار نے نائٹ کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جمعرات کی شام کرناٹک سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی صلاح کار کمیٹی کے مشورہ پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد نائٹ کرفیو کے حکم کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Night curfew order, issued earlier, has been withdrawn after reviewing the situation on the suggestion of Technical Advisory Committee: Chief Minister's Office, Karnataka https://t.co/CYSIlI2LQN
— ANI (@ANI) December 24, 2020
ایک دن پہلے ہی بدھ کو وزیر صحت سدھاکر نے کورونا کیلئے ریاست کی تکنیکی صلاح کار کمیٹی ( ٹی اے سی) کے اراکین اور سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی ، جس کے بعد وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے بدھ رات سے ہی دو جنوری تک کرفیو لگانے اور اس کی مدت رات 10 بجے سے صبح چھ بجے تک رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔