உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک انتخابات : وزیر اعظم مودی اور امت شاہ آج ہوں گے ایک ساتھ ، بی جے پی کی 6 ریلیاں ،2 روڈ شو

    کرناٹک میں وزیر اعظم مودی کی طوفانی تشہیری مہم جاری ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ایک ساتھ ہوں گے۔

    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک میں وزیر اعظم مودی کی طوفانی تشہیری مہم جاری ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ایک ساتھ ہوں گے۔ وزیر اعظم کی چار ریلیاں ہوں گی جبکہ امت شاہ دو ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں امت شاہ دو روڈ شو بھی کریں گے ۔ مودی کی ریلیاں چتردرگ ، رائے چور ، جماکنڈی اورہوبلی میں ہونے والی ہیں ۔
      قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کی 224 اسمبلی سیٹوں کیلئے 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ور 15 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تشہیری مہم میں بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔
      گزشتہ روز وزیر اعظم مودی نے ریاست میں چار ریلیاں کیں ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے راہل گاندھی اور کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کا تکبر ساتویں آسمان پر پہنچ گیا تھا ، اس لئے ایک کے بعد ایک ان کے سارے قلعے منہدم ہو گئے ۔ جمہوریت میں عوام سب سے اوپر ہوتے ہیں اور عوام نسل پرستی اور کنبہ پروری کو قبول نہیں کرتے ہیں۔
      First published: