بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلی سدارمیا نے دعوی کیا ہے کہ یدی یورپا اور کماراسوامی دونوں یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وہ برسراقتدار آئیں گے۔اگر آپ بی جے پی کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ اہم انتخابات میں اس پارٹی نے ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ مسٹر رمیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس ، کرناٹک میں بھاری اکثریت سے برسراقتدار آئے گی اور معلق اسمبلی وجود میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس مابعد انتخابات جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ کانگریس کو درکاراکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان انتخابات میں ان کا مقابلہ یدی یورپا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ان کو مودی کا حریف سمجھتی ہے تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ سیاسی حالات سے یہ معلوم ہورہا ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے درمیان مفاہمت ہوچکی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ انتخابات کے دوران انکم ٹیکس کے چھاپے مشکوک ہیں۔اس کے پیچھے مودی اور امیت شاہ ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔