ہوم » نیوز » No Category

خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے حاجیوں کی واپسی پر شال پوشی اور گل پوشی

بیدر۔ کرناٹک کے ضلع بیدر کی جامع مسجد میں اس سال فرائض حج کی ادائیگی سے وطن واپسی پر خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے حاجیوں کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد اور تہنیت پیش کی گئی ۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 18, 2016 05:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے حاجیوں کی واپسی پر شال پوشی اور گل پوشی
بیدر۔ کرناٹک کے ضلع بیدر کی جامع مسجد میں اس سال فرائض حج کی ادائیگی سے وطن واپسی پر خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے حاجیوں کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد اور تہنیت پیش کی گئی ۔

بیدر۔ کرناٹک کے ضلع بیدر کی جامع مسجد میں اس سال فرائض حج کی ادائیگی سے وطن واپسی پر خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے حاجیوں کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد اور تہنیت پیش کی گئی ۔ کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک تنظیم خادم الحجاج ضلع بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی اور ان کی خدمات انجام دیتی ہے جس سے مقدس سفر حج پہ روانہ ہونے والے عازمین حج کی بہتر رہنمائی ہوتی ہے۔  تنظیم کے سکریٹری نے بتایا کہ حج کے لئے درخواست فارم کی خانہ پوری سے لے کر منتخب حاجیوں کے تربیتی اجلاس اور سفر حج کے لئے حیدرآباد ائیر پورٹ تک وداع کیا جاتا ہے اور حاجیوں کی آمد پر ائیر پورٹ سے جامع مسجد میں ان کی تہنیتی تقریب تک انجمن خادم الحجاج بیدر حاجیوں کی خدمات میں مصروف رہتی ہے۔


کرناٹک کے ضلع بیدر سے سفر حج کی تکمیل سےوطن واپس ہوئے حاجیوں نے ای ٹی وی کو بتایا کہ ہمارا سفر حج ضلع بیدر حیدرآباد اور مکہ مکرمہ تک کافی بہتر رہا تاہم مکہ سے مدینہ روانہ ہونے کے بعد یہاں کی ہوٹل الیاس ریزیڈینشیئل میں ہم حاجیوں کو بے انتہا تکلیف کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتا یا کہ  تمام حاجیوں کو رات کے چار تا چھے گھنٹے فٹ پاتھ پر گزارنا پڑا۔ چند ضعیف خواتین  سفرکی تھکان سےبیمار ہو گئیں۔ حاجیوں کو طہارت اور بیت الخلا کی بھی سہولت نہیں دی گئی، ، یہ سب وہاں کے ہوٹل مالک کی بدمعاشی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ وہاں کی پولیس سے رجوع ہوئے تو پولیس کی مداخلت کے بیس منٹ میں ہی ہم تمام حاجیوں کو کمرے مل گئے ۔


ضلع بیدر کے حاجیوں نے کہا  کہ خادم الحجاج بیدر کے تمام لوگوں نے سفر حج کی ادائیگی تک اپنے رب کے مہمانوں کے لئے بہتر انتظامات اور خدمات انجام دیئے ہیں۔ ہم تمام حاجی رب العالمین سے دعا گو ہیں کہ وہ تمام خادمین حج کی خدمات کو قبول کرے اور ایسے جذبات والوں کو قوت سے نوازے اور ہمارے حج کو قبول فرمائے۔

First published: Oct 18, 2016 05:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading