உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اردو اکیڈمی کی اردو ڈی ٹی پی کورس اور موبائل لائبریری کی اسکیم ٹھپ

     اردوڈی ٹی پی کورس کے لئے کمپیوٹرسینٹرقائم کیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ اردو کتابوں کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے موبائل لائبریری شروع کی تھی۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلور : بڑے زوروشورکےساتھ شروع کی گئی کرناٹک اردو اکیڈمی کی چند اہم اسکیمیں اب ٹھپ پڑچکی ہیں ۔ اس صورتحال کے لئےآخرکون ذمہ دارہے؟ کیا اکیڈمی صرف سمیناروں اور مشاعروں پر اپنا پورا بجٹ صرف کردیناچاہتی ہے؟ اردوتنظیمیں کیوں خاموش ہیں ۔ اردو سے وابستہ عوام میں اس کو لے کر کافی چرچہ ہے۔
      کرناٹک اردواکیڈمی کی سابق صدرمرحومہ ڈاکٹرفوزیہ چودھری کا انتقال کو پانچ ماہ پورے ہورہے ہیں۔ انہوں نےچند منفرد اسکیموں کی بنیاد رکھی تھی۔ اردوڈی ٹی پی کورس کے لئے کمپیوٹرسینٹرقائم کیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ اردو کتابوں کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے موبائل لائبریری شروع کی تھی۔ ان اسکیموں کا افتتاح بھی بڑے دھوم دھام کے ساتھ ہوا تھا ، لیکن فوزیہ چودھری کے اچانک انتقال کےبعد یہ اسکیمیں بھی سرد مہری کا شکار ہوگئی ہیں۔
      کمپیوٹرکورس اور موبائل لائبریری کی اسکیمیں ٹھپ پڑنےسےاردو حلقےمیں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ اردو اکیڈمی کی سابق صدرفوزیہ چودھری کی قیادت والی کمیٹی میں کئی تجربہ کار ممبران موجود ہیں۔ اس کےباوجود اکیڈمی ان اہم اسکیموں کو نافذ کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے۔
      دوسری جانب اردو اکیڈمی کےموجودہ صدرعزیزاللہ بیگ کہتے ہیں کہ اسکیمیں بند نہیں ہوئی ہیں۔ ہاں ان اسکیموں کے نفاذ میں کچھ کمی ضرورآئی ہے۔
      First published: