உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    من کی بات : وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد کے اختراعی کسان کا کیا تذکرہ ، کہی یہ بات

    من کی بات : وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد کے اختراعی کسان کا کیا تذکرہ ، کہی یہ بات

    من کی بات : وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد کے اختراعی کسان کا کیا تذکرہ ، کہی یہ بات

    حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کسان پدم شری ایوارڈ یافتہ سی وینکٹ ریڈی کا تذکرہ وزیراعظم مودی نے اپنے پروگرام من کی بات میں کیا ، جس کے ساتھ ہی قومی سطح پر وہ ایک مرتبہ پھر ابھرآئے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کسان پدم شری ایوارڈ یافتہ سی وینکٹ ریڈی کا تذکرہ وزیراعظم مودی نے اپنے پروگرام من کی بات میں کیا ، جس کے ساتھ ہی قومی سطح پر وہ ایک مرتبہ پھر ابھرآئے ہیں ۔ وزیراعظم نے عوام سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ریڈی جیسے لوگوں سے جذبہ حاصل کریں ۔ نیشنل سائنس ڈے اور ہندوستانی سائنسدانوں و ہندوستانی سائنس کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ اور نئی نسل کو چاہئے کہ ہندوستانی سائنس کے بارے میں پڑھیں ۔

      لیب ٹو لینڈ (لیب سے زمین) کے خیال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اختراعی کسان وینکٹ ریڈی کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی نے اپنے ڈاکٹر دوست سے وٹامن ڈی کی نامناسب کمی کے مسئلہ کے بارے میں سنا ، جس کے بعد انہوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔ تحقیق کے ذریعہ ان کی مساعی اور زراعت میں ان کی کوششوں نے اُس قسم کے گیہوں اور چاول کی پیداوار میں مدد دی، جو قدرتی طورپر وٹامن ڈی سے مالا مال ہوتے ہیں ۔

      مودی جنہوں نے دیگر اختراعی انداز کے کسانوں بشمول لداخ کے یرگین پھنشتک، یوپی کے بارہ بنکی کے رہنے والے ہرش کمارچندر، مدورائی کے کسان مروگوسین کے بارے میں اظہار خیال کیا ، کہا کہ ہندوستانی عوام کو ریڈی اور ایسے لوگوں سے جذبہ حاصل کرنا چاہئے ، جو لیب سے لینڈ تک میں یقین رکھتے ہیں ۔ تاکہ ترقی کے نئے راستے کھل سکیں ۔

      قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں ریڈی نے ورلڈ انٹیلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن سے پیٹنٹ بھی اس مقصد کے لئے حاصل کیا ۔ مودی نے کہا کہ یہ حکومت ہند کے لئے فخر کی بات ہے کہ ریڈی کو گزشتہ سال پدم شری دیا گیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: