ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

تلنگانہ : وزیر اعلی کے سی آر کا بڑا فیصلہ ، دسویں جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا اعلان

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چلتے دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہ ہوپانے کی بنا پر وزیراعلی نے دسویں جماعت کے طلبہ کو اعلی جماعتوں کیلیے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

  • Share this:
تلنگانہ : وزیر اعلی کے سی آر کا بڑا فیصلہ ، دسویں جماعت کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ۔ فائل فوٹو

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے چلتے دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہ ہوپانے کی بنا پر وزیراعلی نے دسویں جماعت کے طلبہ کو اعلی جماعتوں کیلیے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے پرگتی بھون میں ملک اور ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کے بارے میں ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ مذکورہ اجلاس میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی ، چیف سکریٹری سومیش کمار، اسپیشل چیف سکریٹری برائے تعلیم چترا رامچندرن ، پرنسپل سکریٹری - سی ایم او ایس نارسنگ راؤ ، ڈائریکٹر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ستیہ نارائن ریڈی ، اسپیشل سکریٹری سی ایم او  راج شیکھر، او ایس ڈی ٹو سی ایم دیسپتھی سرینواس ، سی ایم سکریٹری بھوپال ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔


ریاست میں سال حال دسویں جماعت کے طلبہ کی جملہ تعداد 5,34,903 ہے ۔ دسویں جماعت کے جملہ مضامین کی تعداد 6 ہے جس کیلیے 11 پیپرز پر مشتمل امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں جن میں سے دو مضامین کے تین پیپرز پر مشتمل امتحانات کا پیشتر ہی انعقاد عمل میں لایا جا چکا تھا ۔ ایسے میں ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے تھے ۔ ان ملتوی کردہ امتحانات سے متعلق فیصلہ لینے کے لئے وزیراعلی نے ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا ۔


مذکورہ اجلاس میں دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق ملک بھر میں مختلف ریاستوں کی جانب سے اختیار کردہ طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا اور ریاست تلنگانہ میں کیا حکمت عملی اختیار کی جانی چاہئے  ، اس پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاست میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ۔


وزیراعلی نے اعلان کیا کہ طلبہ کو اپنے اسکول میں منعقد شدنی انٹرنل اسیسمنٹ ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر اعلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی ۔ مزید یہ کہ مستقبل میں ریاست کو درپیش صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈگری، پی جی اور دیگر امتحانات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔
First published: Jun 08, 2020 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading