உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیسرے محاذ کی قواعد کوجھٹکا، کمارسوامی کی حلف برداری تقریب میں چندر شیکھر راو نہیں ہوں گے شامل

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو: فائل فوٹو

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو: فائل فوٹو

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو (کے سی آر) کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ بننے جارہے ایچ ڈی کمار سوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ کانگریس کے ساتھ اسٹیج شیئر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

    • Share this:
      حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو (کے سی آر) کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ بننے جارہے ایچ ڈی کمار سوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ کہا جارہا ہے کہ چندر شیکھر راو حلف برداری تقریب میں شریک ہونے کے بجائے ایک دن قبل جے ڈی ایس کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔

      چندر شیکھر راو کے دفتر سے کہا گیا ہے کہ کچھ اہم کام میں مصروف ہونے کے سبب چندر شیکھر کمارسوامی کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ حالانکہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ حلف برداری تقریب میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ چندر شیکھر رائو اسٹیج شیئر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ دراصل ان کی پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی کانگریس کے خلاف ہی لڑ رہی ہے۔

      آپ کوبتادیں کہ چندر شیکھر راو نے ہی 2019 کے لئے تھرڈ فرنٹ کا آئیڈیا دیا تھا، لیکن کرناٹک میں انتخابی نتائج کے بعد جے ڈی ایس نے جس طریقے سے کانگریس سے ہاتھ ملایا ہے، کے سی آر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کرناٹک میں الیکشن کے دوران کمار سوامی اور کے سی آر کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعدکے سی آر نے تیلگو رائے دہندگان سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ جے ڈی ایس کو ووٹ دیں۔

      تیسرا محاذ بنانے کی قواعد میں مصروف تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو حال کے دنوں میں کروناندھی، ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو سے ملاقات کرچکے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ کمار سوامی کی حلف برداری تقریب کے ذریعہ اپوزیشن بی جے پی کو گھیرنے کی تیاری میں ہے، لیکن چندرشیکھر راو کے اس میں شامل نہ ہونے کے سبب تیسرا محاذ بنانے کی قواعد کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔

      کمار سوامی کی حلف برداری تقریب میں کئی سابق وزرائے اعلیٰ اور سینئر لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو بھی ذاتی طور پر کمار سوامی نے دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی باتی کریں تو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، کیرلا کے وزیراعلیٰ پنرائی وجین، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اس تقریب میں شریک ہونے کے لئے رضامندی دے دی ہے۔
      First published: