کیرالہ میں کشتی الٹنے کا واقعہ: مرنے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن جاری

ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کے روز ملاپورم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بچاؤ کارروائیوں میں موثر تال میل کا حکم دیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kerala, India
  • Share this:
    کیرالہ میں ریجنل فائر رینج آفیسر نے بتایا کہ 8 مئی 2023 بروز پیر کو ملاپورم کشتی الٹنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی۔ یہ واقعہ کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں پیش آیا، جہاں تانور ساحل کے قریب سیاحوں کی ایک کشتی الٹ گئی۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ریجنل فائر رینج آفیسر شیجو کے کے نے کہا کہ ہم نے اب تک 21 لاشیں نکالی ہیں، ہمیں کشتی پر سوار افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے، اس لیے ہم یہ جاننے کے لیے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ معلوم کررہے ہیں کہ مزید متاثرین کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں یا نہیں۔

    کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ دریں اثناء کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے واقعہ کے بعد آدھی رات کو ریاستی محکمہ صحت کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور عہدیداروں کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیر صحت نے زخمیوں کے بہتر علاج اور پوسٹ مارٹم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر نے پیر کی صبح 6 بجے پوسٹ مارٹم شروع کرنے کی سخت ہدایات بھی دی ہیں۔

    کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے اتوار کے روز ملاپورم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بچاؤ کارروائیوں میں موثر تال میل کا حکم دیا۔ سی ایم پنارائی وجین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملاپورم میں تنور کشتی کے المناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کو مؤثر طریقے سے مربوط کریں، جس کی نگرانی کابینہ کے وزراء کر رہے ہیں۔ غمزدہ خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    اتوار کی رات وزیر اعظم کے دفتر سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی کے حادثے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں کے لیے تعزیت پیش ہے۔

    پی ایم این آر ایف کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: