وائرل تصویر: اولڈ ایج ہوم میں جوڑے کو ہوا پیار اور پھر کر لی شادی
کیرالہ کے اولڈ ایج ہوم میں جوڑے کو ہوا پیار، رچائی شادی
ہفتہ کے روز 67 سال کے مسٹر مینن اور 65 سال کی مس امال کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ پیار کو سبھی بندھن توڑ دینے دو۔
نہ عمر کی سیما ہو نہ جنم کا ہو بندھن... کہتے ہیں کہ پیار کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ یہ احساس دل میں کبھی بھی اور کسی کے لئے بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ کیرالہ کے ایک اولڈ ایج ہوم کے جوڑے کے درمیان کچھ ایسا ہی ہوا۔ اولڈ ایج ہوم میں رہنے کے دوران دونوں کے درمیان پیار ہوا تو انہوں نے شادی کر لی۔ آئیے جانتے ہیں پیار کی اس خوبصورت کہانی کے بارے میں۔
ٹوئٹر پر اتوار کو ایک صارف نے کیرالہ حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے اولڈ ایج ہوم میں دو جوڑوں کے شادی کرنے پر مبارکباد دی تھی۔ یہ معاملہ ہے کیرالہ کے ترشور کے رام ورما پورم ضلع کا۔ یہاں پر بنے ایک سرکاری اولڈ ایج ہوم میں رہنے کے دوران کوچانیا مینن اور لکشمی امال کے درمیان عمر کی 60 ویں منزل کے بعد پیار ہوا اور انہوں نے شادی کر لی۔
Kerala: 67-year-old Kochaniyan Menon and a 65-year-old Lakshmi Ammal, tied the knot yesterday at a government-run old-age home in Ramavarmapuram in Thrissur district. pic.twitter.com/EXJeXyv34G
ہفتہ کے روز 67 سال کے مسٹر مینن اور 65 سال کی مس امال کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ پیار کو سبھی بندھن توڑ دینے دو۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔