உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیرالہ: فضائیہ نے چھت پرہیلی کاپٹر اتارکرحاملہ خاتون سمیت بچائی 26 لوگوں کی جان: دیکھیں ویڈیو

    کیرالہ : سیلاب سے متاثر کیرالہ میں ہندستانی فوج کی جانب سے " آپریشن مدد " چلایا جا رہا ہے۔

    کیرالہ : سیلاب سے متاثر کیرالہ میں ہندستانی فوج کی جانب سے " آپریشن مدد " چلایا جا رہا ہے۔

    کیپٹن پی ۔ را ج کمار کی اس بہادری کی سوشل میڈیا پر جم کر تعریف ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      کیرالہ میں ان دنوں سیلاب اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ بارش نے یہاں گزشتہ 100 سالوں کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ فضائیہ، بحریہ ، بری فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ فوج کے جوان اپنی جان پر کھیل کر سیلاب متاثرعلاقوں سے لوگوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں۔ جمعہ کو ایئر فورس کیپٹن پی ۔ راجک مار کی ٹیم نے ایک سیلاب زدہ علاقے میں گھنے درختوں کے درمیان گھر کی چھت پر ہیلی کاپٹر لینڈ کرا دیا اور یہاں سے 26 لوگوں کو بچایا۔ اس میں ایک  حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔

      کیپٹن پی ۔ را ج کمار کی اس بہادری کی سوشل میڈیا پر جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ چھت پر ہیلی کاپٹر اتروا کر لوگوں کو ایئر لفٹ کرانے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس سے سمجھا جا سکتا ہے کہ فوج کس حد تک جاکر لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہی ہے۔

      ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حاملہ خاتون کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر سے رسی لٹکائی گئی ہے۔ رسی کو خاتون کی کمر سے اوپر باندھا گیا ہے پھر اسے دھیرے ۔ دھیرے ہیلی کاپٹر کی طرف کھینچ لیا جاتا ہے۔


      در اصل حاملہ خاتون کو بچانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے بھیجے گئے ایمرجنسی میسیج کے بعد بحریہ نے فورا کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہیلی کاپٹر بھیجا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا۔ جنہوں نے نیچے اتر کر پہلے اس خاتون کی جانچ کی ۔ حاملہ خاتون درد سے تڑپ رہی تھی۔ ایسے میں ایئر لفٹ کرانے کے بعد اسے فورا اسپتال بھیجا گیا ۔

      بعد میں خاتون نے ایک بچے کوجنم دیا۔ بحریہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ، ' حاملہ خاتون کو سیلاب کے پانی سے نکال کر سنجیونی اسپتال لے جایا گیا ۔ خاتون کی جانچ کیلئے ڈاکٹر کو بھی اتارا گیا "۔

      کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے اب تک 324 لوگوں کی موت

      بتا دیں کہ کیرالہ میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب سے اب تک 324 لوگوں کی جان چکی ہے۔ قریب تین لاکھ لوگ بے گھر بتائے جا رہے ہیں۔ قریب 2 لاکھ 23 ہزار کوگوں کو 1500  راحت کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے ۔ سرکار نے لوگوں سے عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔ وہیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
      First published: