کیرالہ سیلاب: مرض پھیلنے کی تشویش کے بیچ قابو میں آئے حالات، مرکز نے کہا- سنگین قدرتی آفت
علامتی تصویر
کیرالہ میں اب تک 370 لوگوں کی سیلاب کے سبب موت ہو چکی ہے، لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے اور ہزاروں کروڑ کے نقصان کے بعد مرکزی حکومت نے کیرالہ کو سنگین قدرتی آفت بتایا ہے۔
کیرالہ اس وقت صدی کی سب سے بڑی تباہی سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ سو سالوں میں کیرالا نے کبھی اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی۔ اب تک 370 لوگوں کی سیلاب کے سبب موت ہو چکی ہے، لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے اور ہزاروں کروڑ کے نقصان کے بعد مرکزی حکومت نے کیرالہ کو سنگین قدرتی آفت بتایا ہے۔
دری اثنا، ریاست میں متعدی مرض پھیلنے کے امکانات ہیں۔ لوگوں کو طبی مدد دینے کے لئے پیر کے روز مہاراشٹر سے 100 ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی ہے۔ بحریہ کے سینئر ایڈمیرل گریش لتھورا نے پیر کے روز یہ اطلاع دی کہ کیرالہ کے حالات میں بہتری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو بچانے کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ جہاں تک بحریہ کا سوال ہے تو ہم لوگوں کو محفوظ کرنے اور دوبارہ بحالی کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا’’ سیلاب کی زد میں آئے دیگر علاقوں میں کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ ہم انہیں محفوظ مقامات پر لے جانے کے لئے ان تک پہنچیں گے‘‘۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔