ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کے جرم میں کیرالہ سے نوجوانوں کی بھرتی کرنے کے جرم میں بہار کی خاتون کو 7 سال قید کی سزاISIS

۔دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کیلئے کیرالہ سے ایک شخص کی بھرتی کے جرم میں خصوصی این آئی اے عدالت نے 29 سال کی خاتون یاسمین محمد زاہد کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کے جرم میں کیرالہ سے نوجوانوں کی بھرتی کرنے کے جرم میں بہار کی خاتون کو 7 سال قید کی سزاISIS
علامتی تصویر

کیرالہ۔دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کیلئے کیرالہ سے نوجوانوں کی بھرتی کے جرم میں خصوصی این آئی اے عدالت نے 29 سال کی خاتون یاسمین محمد زاہد کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔کیرالہ میں آئی ایس آئی ایس کیلئے بھرتی کا یہ پہلا معاملہ تھا۔اینارکلم میں واقع خصوصی عدالت نے اصل طور سے بہار کی رہنے والی یاسمین کو کاسر گوڑ کے رہنے والے ایک شخص عبد اللہ عبد الرشید کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش کرنے کا قصوروار قرار دیا۔ان پر آئی ایس آئی ایس کے پروپیگنڈے کی تشہیر کرنے کا الزام تھا۔کورٹ نے اس متعلق  اس پر 25،000روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔


این آئی اے کے وکیل ارجن نے بتایا کہ کورٹ نے یاسمین محمد کو غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت38،39اور 40کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے سات سال کی سزا سنائی ہے۔


بتایا جاتا ہیکہ 13 لوگ ایک ہی دن کیرالہ سے غائب ہوگئے ۔معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ سبھی غائب لوگ آئی ایس آئی ایس کیلئے کام کر رہے ہیں۔


غور طلب ہیکہ یاسمین پر سال 2016  مئی میں پہلی مرتبہ کیس درج ہونے کے بعد اسی سال 30جولائی کو اسے اس کے بیٹے کے ساتھ دہلی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔اسی معاملے میں این آئی اے نے ایک دوسرے شخص ،عبدالراشد کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے۔خفیہ ایجنسیوں کے مطابق رشیدن ان دنوں افغانستان میں ہے۔
First published: Mar 24, 2018 08:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading