ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

خان لطیف محمد خان ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف کا رات دیر گئے امریکہ میں انتقال، نماز جنازہ آج بعد نمازجمعہ شکاگو میں

مرحوم خان صاحب کی نماز جنازہ آج بعد نمازجمعہ مسلم کمیونٹی ہال شکاگو، امریکہ ہی میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی شکاگو ہی میں عمل میں آئےگی۔

  • Share this:
خان لطیف محمد خان ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف کا رات دیر گئے امریکہ میں انتقال، نماز جنازہ آج بعد نمازجمعہ شکاگو میں
خان لطیف محمد خان ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف کا کل رات دیر گئے امریکہ میں انتقال

حیدرآباد کے معروف اردو روزنامہ منصف کے ایڈیٹر ان چیف خان لطیف محمدخان کا رات دیرگئے شکاگو کے وقت کے مطابق گیارہ اور بارہ بجے کے درمیانی وقت قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال ہو گیا۔ پسماندگان میں اہلیہ، فرزندان وسیم محمدخان اور ڈاکٹر اسلم محمدخان کے علاوہ چار دختران موجودہیں۔ مرحوم خان صاحب کی نماز جنازہ آج بعد نمازجمعہ مسلم کمیونٹی ہال شکاگو، امریکہ ہی میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی شکاگو کے مسلم قبرستان میں ہی میں عمل میں آئےگی۔


خان لطیف محمد خان پندرہ روز قبل ہی حیدرآباد سے شکاگو روانہ ہوئے تھے۔ رات اچانک طبعیت بگڑ گئی اور قلب پر حملہ کے باعث اُنہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ اس کے ساتھ ہی اردو صحافت کا چمکتا ستارہ غروب ہوگیا۔


مرحوم روزنامہ منصف اخبار کے ذریعہ اُردو صحافت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ خان لطیف محمد خان کا انتقال اردو صحافت کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے 23 سال قبل روزنامہ منصف کو عصری تقاضوں سے لیس کرتے ہوئے اردو صحافت کو بلندی پر پہنچایا۔ خان لطیف محمد خان بحثییت صدر نشین سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی سے آخری دم تک وابستہ رہے جس کے تحت حیدرآباد میں کے جی سے لے کر پی جی تک تعلیمی ادارے چلائے جاتے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 07, 2020 09:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading