ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کمارسوامی کی حلف برداری تقریب میں اکھلیش، ممتا، چندر شیکھر ہوں گے شامل، سونیا اورراہل کو بھی کیا گیا مدعو

کرناٹک کے سیاسی ناٹک میں یدی یورپا کے ذریعہ دوروز کے بعد ہی وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اب نئی حکومت کی تشکیل کی جائے گی۔ کمار سوامی نے گورنر سے ملاقات کی ہے اور پیر کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔

  • Share this:
کمارسوامی کی حلف برداری تقریب میں اکھلیش، ممتا، چندر شیکھر ہوں گے شامل، سونیا اورراہل کو بھی کیا گیا مدعو
کمار سوامی ۔ فائل فوٹو

بنگلورو: کرناٹک کے سیاسی ناٹک میں یدی یورپا کے ذریعہ دوروز کے بعد ہی وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اب نئی حکومت کی تشکیل کی جائے گی۔ جے ڈی ایس سربراہ کمار سوامی نے گورنر سے ملاقات کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔


کمار سوامی نے گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد بتایا کہ پیر کو وہ حلف لیں گے۔ اس حلف برداری تقریب میں اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور چندر شیکھر رائو بھی شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو بھی مدعو کیا گیاہے۔


کمار سوامی نے بتایا کہ آج رات  کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈروں کی ایک اہم میٹنگ ہوگی، جس میں آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


 

جے ڈی ایس کے ریاستی سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے اور ریاستی صدر کمارسوامی پیر کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔ اس دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کمار سوامی کو فون کرکے مبارکباد دی ہے۔  وہیں کمار سوامی نے ممتا بنرجی کو حلف برداری تقریب میں مدعو بھی کیاہے۔

اس سے قبل ڈرامائی انداز میں بی جے پی نے حکومت بنائی تھی اور جمعرات کو بی ایس یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ گورنروجو بھائی والا کے پاس کانگریس اورجے ڈی ایس اتحاد کے علاوہ بی جے پی نے بھی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا۔

https://twitter.com/MamataOfficial/status/997817223430500353

اس دوران گورنر نے سب سے بڑی پارٹی مگراکثریت سے دور 104 سیٹوں والی بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا تھا اور انہیں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دنوں کا وقت دیا تھا۔ حالانکہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے سب سے بڑے اتحاد والی کانگریس اور جے ڈی ایس کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے اور بی جے پی کو حکومت بنانے سے روکنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم سپریم کورٹ نے یدی یورپا کی حلف برداری تقریب پر روک نہیں لگائی تھی، لیکن آج فلور ٹیسٹ کے لئے تاریخ مقرر کردی تھی، لہٰذا محض 24 گھنٹے کا وقت ملنے کے بعد بی جے پی جوڑ توڑ نہیں کرسکی۔ حالانکہ اس دوران کئی آڈیو کلپ اورریکارڈنگ بھی سامنے آئی کہ کانگریس اور جے ڈی ایس ممبران اسمبلی کی  بی جے پی خریدوفروخت کررہی ہے، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔
First published: May 19, 2018 06:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading