உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعلیٰ بنتے ہی کمار سوامی کا بڑا اعلان، 2019 میں کانگریس-جے ڈی ایس مل کر لڑے گی الیکشن

    وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد کمار سوامی نے بنگلور میں میڈیا سے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے قرض معاف کریں گے۔ 2019 کے الیکشن کو لے کر انہوں نے اعلان کیا کہ جے ڈی ایس کانگریس مل کر آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑیں گی۔

    • Share this:
      بنگلورو: وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد کمار سوامی نے بنگلور میں میڈیا سے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے قرض معاف کریں گے۔ 2019 کے الیکشن کو لے کر انہوں نے اعلان کیا کہ جے ڈی ایس کانگریس مل کر آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑیں گی۔

      کمار سوامی دوسری بار کرناٹک کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ اس سے قبل 2006 میں انہوں نے کرناٹک کے 18 ویں وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ کمار سوامی سے پہلے یدی یورپا نے بھی حلف برداری تقریب کے بعد کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے اسمبلی میں فلورٹیسٹ سے قبل ہی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

      سال 2004 میں بھی جے ڈی ایس اور کانگریس نے مل کر حکومت بنائی تھی۔ کانگریس کے دھرم سنگھ وزیراعلیٰ بنے تھے، لیکن 2006 میں جے ڈی ایس اتحاد سے الگ ہوگئی تھی۔ اس کے بعد پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ اس وقت بی جے پی سے اتحاد کے مطابق جے ڈی ایس اور بی جے پی نے 20-20 تک وزیراعلیٰ بنانے کا فارمولہ تیار کیا تھا۔

      اس اتحاد کے بعد کمار سوامی 4 فروری 2006 سے 9 اکتوبر 2007 تک کرناٹک کے وزیراعلیٰ رہے۔ اگلے سال ہی کمار سوامی بی جے پی سے الگ ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپا، اس کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ ہوگیا۔

      پہلی بار متحد نظر آیا اپوزیشن

      حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے اسٹیج پر پورا اپوزیشن نظر آیا۔ اسٹیج پر یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی، یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اور مایاوتی، آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، آرایل ڈی سربراہ اجیت سنگھ، بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، این سی پی صدر شرد پوار، سی پی ایم لیڈر سیتارام یچور بھی موجود تھے۔

      یدی یورپا نے کیا ناراضگی کااظہار

      آنند راو سرکل پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس احتجاج کرنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ بی ایس یدی یورپا نے اتحادی حکومت کو موقع پرستانہ اتحاد بتاتے ہوئے اس کی تنقید کی۔

      First published: