ہوم » نیوز » No Category

روبینہ ’’ لمکا ‘‘ نیشنل ایوارڈ سے سرفراز، ایک ہی تاریخ والے دو مختلف سالوں میں دو بچوں کی پیدائش

کرنول ۔ کرنول کے علاقہ نرسمہا ریڈی نگر میں رہنے والی روبینہ بیگم کو لمکا بک آف ریکارڈ کی جانب سے لمکا نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 10, 2017 04:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روبینہ ’’ لمکا ‘‘ نیشنل ایوارڈ سے سرفراز، ایک ہی تاریخ والے دو مختلف سالوں میں دو بچوں کی پیدائش
کرنول ۔ کرنول کے علاقہ نرسمہا ریڈی نگر میں رہنے والی روبینہ بیگم کو لمکا بک آف ریکارڈ کی جانب سے لمکا نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

کرنول ۔ کرنول کے علاقہ نرسمہا ریڈی نگر میں رہنے والی روبینہ بیگم کو لمکا بک آف ریکارڈ کی جانب سے لمکا نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ روبینہ کو ان کے دو لڑکوں کے دو مختلف سال کے ایک ہی تاریخ والے دن، ایک ہی ڈاکٹر اور ایک ہا سپٹل میں پیدا ہونے پر دیا گیا۔ اس موقع پر روبینہ سلطانہ نے بتایا کہ روبینہ سلطانہ کے گھر 9؍اپریل 2015 کو عائشہ نامی لڑکی پیدا ہوئی  اور 9؍اپریل 2016کو محبوب صابر نامی لڑکا پیدا ہوا۔ ان دونوں کی پیدائش ایک ہی ہاسپٹل اور ایک ہی ڈاکٹر کے ہاتھوں ہونے سے ڈاکٹروں نے انھیں یہ تجویز دی کہ وہ ریکارڈ کیلئے درخواست دیں ۔ جس کی پہل میں ’’ لمکا ‘‘ بک آف ریکارڈ حاصل ہوا۔


انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں انھیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہوگا۔ اس موقع پر مقامی و غیر مقامی دانشور اور سیاستدانوں کی جانب سے تہنیت پیش کی جارہی ہے۔ روبینہ نے اس خبر کو منظر عام کرنے پر ای ٹی وی اردو کو مبارکباد پیش کی ہے۔


First published: Apr 10, 2017 04:13 PM IST