ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

گلبرگہ میں لیگل ایڈ کلنک کا قیام ، مظلوم طبقات کو دی جائے گی قانونی امداد

آج ہم اپنے معاشرے میں جب نظر دوڑاتے ہیں ، تو کئی مقامات پرہمیں نا انصافی نظر آتی ہے۔ مظلوم عوام نا انصافی کو اپنا مقدر سمجھ کر اسی میں جینے پر مجبور نظر آتے ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 30, 2017 09:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گلبرگہ میں لیگل ایڈ کلنک کا قیام ، مظلوم طبقات کو دی جائے گی قانونی امداد
آج ہم اپنے معاشرے میں جب نظر دوڑاتے ہیں ، تو کئی مقامات پرہمیں نا انصافی نظر آتی ہے۔ مظلوم عوام نا انصافی کو اپنا مقدر سمجھ کر اسی میں جینے پر مجبور نظر آتے ہیں۔

گلبرگہ : آج ہم اپنے معاشرے میں جب نظر دوڑاتے ہیں ، تو کئی مقامات پرہمیں نا انصافی نظر آتی ہے۔ مظلوم عوام نا انصافی کو اپنا مقدر سمجھ کر اسی میں جینے پر مجبور نظر آتے ہیں ،کیونکہ مظلوم عوام کے پاس اپنے حقوق کی لڑائی کے لئے کوئی ہتھیار نہیں ہے اور عدالت جانے کی ان میں ہمت بھی نہیں ہے۔ ایسے مظلوم افراد کی رہنمائی کیلئے گلبرگہ میں لیگل ایڈ کلنک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سماج کےغریب و پسماندہ طبقات کی قانون تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے گلبرگہ میں لیگل ایڈ کلنک کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ذمہ داران کے مطابق اس کلنک سےغریب عوام کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے مفت رہنمائی کی جائے گی ۔ پہلے یہیں مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ بعد ازاں عدالتوں میں بھی ان کی رہنمائی کی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسس اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ، رہنما لا سنٹر اور سہارا والیئنٹری آرگنائزیشن کے اشتراک سے اس لیگل ایڈ کلنک کا قیام عمل میں آیا ہے ۔

First published: Mar 30, 2017 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading