Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    آئی پی ایل 10 : کانٹے کے مقابلہ میں ممبئی انڈینس چیمپئین، رائزنگ پنے کی ایک رن سے شکست

    ممبئی۔ آئی پی ایل 10 کا خطاب ممبئی انڈینس نے اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے عظیم مقابلہ میں ممبئی نے دھونی کی ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹ کو ایک رن سے شکست دے دی۔

    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    آئی پی ایل 10 : کانٹے کے مقابلہ میں ممبئی انڈینس چیمپئین، رائزنگ پنے کی ایک رن سے شکست
    ممبئی۔ آئی پی ایل 10 کا خطاب ممبئی انڈینس نے اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے عظیم مقابلہ میں ممبئی نے دھونی کی ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹ کو ایک رن سے شکست دے دی۔

    حیدرآباد۔ آئی پی ایل 10 کا خطاب ممبئی انڈینس نے اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے عظیم مقابلہ میں ممبئی نے دھونی کی ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹ کو ایک رن سے شکست دے دی۔ یہ عظیم مقابلہ کئی معنوں میں انتہائی خاص رہا۔ اب تک 7 مرتبہ آئی پی ایل کا فائنل کھیل چکے مہندر سنگھ دھونی کا جادو بھی کام نہیں آیا، ان کے کھلاڑی آخری پانچ گیندوں میں سات رنز بھی نہیں بنا سکے۔ آئی پی ایل 10 کا آخری اوور کافی دلچسپ رہا، ہر بال پر شائقین کی ساںسیں چڑھتی-رکتی رہیں۔


    ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے۔ پونے کی ٹیم کو جیتنے کے لئے 130 رنز بنانے تھے۔ آخری اوور میں پونے کو جیت کے لئے 11 رن بنانے تھے۔ آخری اوور میں دو وکٹ لے کر مچل جانسن ممبئی کی جیت کے ہیرو بن گئے۔

    First published: May 21, 2017 07:26 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading