ہوم » نیوز » وطن نامہ

اوڈیشہ: کٹک میں ریل حادثہ: 8 ڈبے پٹری سے اترے، 40 سے زیادہ مسافر زخمی

اوڈیشہ کے کٹک سے ریل حادثے کی خبرہے۔ اس واقعے میں اب تک40 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 6 مسافروں کی حالت نازک ہے۔ یہ حادثہ کٹک کے نرگنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔

  • Share this:
اوڈیشہ: کٹک میں ریل حادثہ: 8 ڈبے پٹری سے اترے، 40 سے زیادہ مسافر زخمی
اوڈیشہ کے کٹک سے ریل حادثے کی خبرہے۔ اس واقعے میں اب تک40 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 6 مسافروں کی حالت نازک ہے۔ یہ حادثہ کٹک کے نرگنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔

اوڈیشہ  کے  کٹک  سے  ریل  حادثے  کی  خبرہے۔  اس واقعے میں اب تک40 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 6 مسافروں کی حالت نازک ہے۔ یہ حادثہ کٹک کے نرگنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق ممبئی۔ بھنیشور لوک مانیا تلک ٹرمنس ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ہے۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق ٹرین کے 8 ڈبے سے پٹری سے اتر گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی ٹیم نے راحت۔بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔

مشرقی ساحل ریلوے (ای سی او آر ) تعلقات عامہ کے افسر جے پی مشرا نے میڈیا کو معلومات دی ہے ۔ انہوں نے بتایا یہ حادثہ سلاگاؤں اور نرگنڈي کے درمیان گھنے کہرے کی وجہ سے صبح تقریبا سات بجے پیش آیا ۔ مال بردار ٹرین کی گارڈز وین سے ٹکرانے کی وجہ سے لوک مانیہ تلک ایكسپریس كے آٹھ ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ ریلوے کے سینئر حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کسی بھی مسافر کی جان نہیں گئی ہے اور تمام زخمی مسافروں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

انهوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر دھند کی وجہ سے راحتی کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے راحتی کاموں میں امداد کرنے کے لئے مقامی گاؤں کے باشندوں کا شکریہ بھی کیا ۔ای سی او آر نے زخمیوں کا پتہ لگانے اور ان کے اہل خانہ کے لئے 18003457401/402 اور بھونیشور اسٹیشن کا ہیلپ لائن نمبر - 0674-1072، پوری -06752-1072 جاری کیا ہے ۔حادثے کی وجہ سے بھونیشور-ایل ٹی ٹی ایکسپریس 12800، پوری-راور پسنیجر 58132، درگ -پوری ایکسپریس 18426، دھنباد-بھونیشور راجیہ رانی ایکسپریس 12831 اور تلچر-پوری میمو 68413 کے روٹوں میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

First published: Jan 16, 2020 09:03 AM IST