ہوم » نیوز » وطن نامہ

وکاس دوبے کی ماں نے فرار چھوٹے بیٹے سے کہی سرینڈر کردو ورنہ پولیس تمہیں مار دے گی

انکاؤنٹر (Encounter) میں مارے گئے بکرو قتل معاملے کے اہم ملزم وکاس دوبے (Vikas Dubey) کی ماں سرلا دیوی نے فرار چل رہے چھوٹے بیٹے دیپ پرکاش دوبے (Deep Prakash Dubey) سے سرینڈر کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دیپ پرکاش سامنے آجاؤ اور سرینڈر کردو، نہیں تو پولیس تمہیں مار دے گی۔

  • Share this:
وکاس دوبے کی ماں نے فرار چھوٹے بیٹے سے کہی سرینڈر کردو ورنہ پولیس تمہیں مار دے گی
سرلا دیوی

وکاس دوبے کی ماں نے فرار چھوٹے بیٹے سے کہی سرینڈر کردو ورنہ پولیس تمہیں مار دے گیانکاؤنٹر (Encounter) میں مارے گئے بکرو قتل معاملے کے اہم ملزم وکاس دوبے  (Vikas Dubey) کی ماں سرلا دیوی نے فرار چل رہے چھوٹے بیٹے دیپ پرکاش دوبے (Deep Prakash Dubey) سے سرینڈر کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دیپ پرکاش سامنے آجاؤ اور سرینڈر کردو، نہیں تو پولیس تمہیں مار دے گی۔ مان کا کہنا ہے کہ وکاس کے بھائی ہونے کی وجہ سے تمہیں چھپنے کہ ضرورت نہیں ہے۔ بتادیں کہ لکھنؤ پولیس نے فرار دیپ پرکاش پر 20  ہزار روپئے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔ وہ بکرو قتل معاملے کے بعد سے ہی فرار ہے۔ اس کے خلاف ونیت پانڈے کی تحریر پر کرشنا نگر تھانے میں دھوکہ دہی اور رنگ داری کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہے۔

بدھ کو ماں سرلا دیوی نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے اپنے  ییٹے دیپ پرکاش دوبے (Deep Prakash Dubey)  سے سرینڈر کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا دیپ پرکاش مہربانی کرکے سامنے آجاؤ اور سرینڈر کردو، نہیں تو پولیس تمہیں اور  ثمہارے کنبے کو مار دے گی۔ تمہیں پولیس کی سکیورٹی ملے گی کیونکہ تم نے کچھ نہیں کیا ہے۔ بھائی وکاس دوبے سے رشتہ ہونے کی وجہ سے مت چھپو۔

اس معاملے میں مطلوب ہے دیپ پرکاش


بتادیں کہ لکھنؤ Lucknow کی کرشنا نگر کوتوالی میں وکاس دوبے اور دیپک دبے کے خلاف ونیت پانڈے نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس کی نیلامی میں خریدی کار کو دھوکہ۔دہی سے دونوں بھائیوں نے ہرپ لیا تھا اور رنگ داری مانگ رہے تھے۔ اسی مقدمے میں فرار چل رہا دیپ پرکاش دبے۔ جس کے بعد ڈی سی پی سینٹر دنیش سنگھ نے اس کی گرفتاری پر 20000  ہزار روپئے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی شراب خریدنے کیلئے سڑک چلتی خواتین کے ساتھ یہ انتہائی گھنونی حرکت کررہے ہیں شرابی، بھوپال پولیس کا بڑا انکشاف

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2020 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading