چنئی:مدراس ہائی کورٹ نے آج تمل ناڈو پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ایک تنظیم کی جانب سے ماہ جنوری میں تمل ناڈوکے ضلع ویلورمیں 18ویں صدی کے میسورکے حکمراں ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب منعقد کرنے کی مشروط اجازت دے۔
ایک شخص اسماعیل کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر جسٹس ایم ا یم سندریش نے انسپکٹر گڈیاتھم ٹاؤن پولیس اسٹیشن کو یہ ہدایت دی۔ اسماعیل تہمیزاگا ماکل جنانیاگاکچی نامی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیں۔
انہوں نے ٹیپوسلطان کی یوم پیدائش تقریب منانے کی اجازت طلب کی تھی۔ پولیس نے 20نومبرکو عدالت کو مطلع کیاتھاکہ علاقہ میں نظم وضبط کی صورتحال کے پیش نظر تنظیم کی عرضی کو مسترد کردیاگیاہے۔
جب اس عرضی پر آج عدالت میں سماعت کی گئی تب پولیس نے کہاکہ وہ تنظیم پر 17شرائط لاگو کرتے ہوئے تقریب اجازت دے سکتی ہے جس عدالت میں ریکارڈ کیاگیا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اس تنظیم کو ٹیپوسلطان کی یوم پیدائش منانے کی اجازت دے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔