مہاراشٹر کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی، اورنگزیب سے متعلق بیان بازی وجہ؟
مہاراشٹرکےایم ایل اےابوعاصم اعظمی کوجان سےمارنےکی دھمکی
ممبئی کے کولابا پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے سربراہ ابو عاصم اعظمی کو اورنگ زیب کی حمایت میں بیان دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے کال ریسیو کی۔ کال کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر کال پر گالیاں دیں اور ابو عاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
ممبئی کے کولابا پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر 2021 کو نیوز 18 اردو میں شائع ایک خبر کے مطابق ابو عاصم اعظمی کی شکایت پر وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے منشیات کے کاروبار کے خلاف پولیس اعلیٰ افسران اور متعلقہ محکموں کے حکام کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ ریاست اور ممبئی شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی تجارت کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ابو عاصم اعظمی کی شکایت پر ریاست کے وزیر داخلہ نے ایم ایل اے ابو اعظمی، ممبئی پولیس کمشنر، مہاراشٹر اسٹیٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس اے ٹی ایس محکمہ، مہاراشٹر اسٹیٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر، ممبئی پولیس کم کمشنر لا اینڈ آرڈر، ممبئی پولیس کم کمشنر کرائم ، ممبئی پولیس ڈپٹی کمشنر نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منترالیہ میں ایک مشترکہ میٹنگ کی۔
اس موقع پر ابو اعظمی نے وزیر داخلہ سے درخواست کرتے ہوئے منشیات کے خلاف کارروائی کے لئے ایک میٹنگ منعقد کرنے، منشیات کی لت کی وجہ سے ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئےشکریہ ادا کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ منشیات کے چنگل میں پھنس جانا سے انسان کا کردار بھی خراب ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کا نام خراب ہورہا ہے۔
ابو اعظمی نے وزیر داخلہ کو اپنے حلقے میں جاری منشیات کے کاروبار اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا تھا۔ اس موضوع پر وزیر داخلہ نے تمام پولیس افسران کو منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس انتظامیہ میں خامیوں کو دور کرنے کے احکامات دیئے تھے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔