உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra Political Crisis: فلورٹیسٹ سے پہلے ہی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفی

    Maharashtra Political Crisis: فلورٹیسٹ سے پہلے ہی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفی ۔ تصویر : News18

    Maharashtra Political Crisis: فلورٹیسٹ سے پہلے ہی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کے عہدہ سے دیا استعفی ۔ تصویر : News18

    Maharashtra Political Crisis : ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی کے عہدہ کو چھوڑ رہا ہوں، مجھے اس کا کوئی غم نہیں ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے فیس بک لائیو میں کہا کہ مجھے اس میں جانا ہی نہیں تھا،  اس لیے میں قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ادھو نے کہا کہ مجھے ان سب میں آنا ہی نہیں تھا، اس لئے میں نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کو پہلے ہی چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سے میں شیوسینا آفس جاوں گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے پر ادھو سرکار کی مہر، کانگریس ناراض


      اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جن کو جو دینا ممکن تھا، ہم نے سب وہ کو دیا۔ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ جن کو ہم نے دیا ، وہ مجھ سے ناراض ہیں اور جنہیں کچھ نہیں دیا ، وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔


      ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کیا ۔ ہم نے کئی اچھے کام کئے ہیں، لیکن ہمارے اچھے کام کو نظر لگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعاون دینے کیلئے شرد پوار جی اور سونیا گاندھی جی کا شکریہ ، میں گورنر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر UN نے اٹھایا سوال تو ہندوستانی وزارت خارجہ نے دیا کرارا جواب


      ادھر ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس ایک ہوٹل میں کور کمیٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ ادھو کے استعفیٰ کے بعد مہاراشٹر کے ایک آزاد ایم ایل اے روی رانا نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ ان کی مٹھی میں جو طاقت تھی وہ بھی نکل گئی ہے ۔

      روی رانا نے مزید کہا کہ جو ہنومان چالیسا کی توہین کرتا ہے، ان کو سبق ہنومان بھکتوں نے سکھایا ہے۔ سبھی چاہتے ہیں کہ دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ بنیں ، ہم سب بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: