Accident: کرناٹک کے یادگیری میں بھیانک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک
تلنگانہ کے کڈنگل کے قریب چتلا پلی درگاہ کی زیارت کرکے یہ لوگ گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ درگاہ حضرت عبدل شاہؒ کے نام سے مشہور ہے۔ مہلوکین میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔
تلنگانہ کے کڈنگل کے قریب چتلا پلی درگاہ کی زیارت کرکے یہ لوگ گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ درگاہ حضرت عبدل شاہؒ کے نام سے مشہور ہے۔ مہلوکین میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔
کرناٹک کے یادگیری میں سڑک پر اچانک ایک بھیانک حادثہ ہوا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سڑک پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جائے واقعہ پر تین اور اسپتال میں دیگر تین افراد کی موت ہوگئی۔
تلنگانہ کے کڈنگل کے قریب چتلا پلی درگاہ کی زیارت کرکے یہ لوگ گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ درگاہ حضرت عبدل شاہؒ کے نام سے مشہور ہے۔ مہلوکین میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ جن لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہیں، ان میں 79 سالہ مظہر حسین، 70 سالہ نور جہاں بیگم، 39 سالہ واجد حسین، 30 سالہ حنا بیگم، 22 سالہ عمران اور 6 ماہ کی عمیزہ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ڈرائیور محمد فاضل حسین شدید زخمی ہیں، جو کہ گلبرگہ کے اسپتال میں شریک ہیں۔ مہلوکین کا تعلق رائچور ضلع لنگسور تعلقہ کے ہٹی دیہات سے ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔