உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک حج کمیٹی کے تحت کُل4477عازمین کا حج 2016 کے لئے انتخاب

    بنگلورو۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ بنگلورو کے مضافات میں زیرتعمیرحج ہاؤس ملک کا انتہائی خوبصورت حج ہاؤس ہوگا۔

    بنگلورو۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ بنگلورو کے مضافات میں زیرتعمیرحج ہاؤس ملک کا انتہائی خوبصورت حج ہاؤس ہوگا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدرامیا نے کہا کہ بنگلورو کے مضافات میں زیرتعمیرحج ہاؤس ملک کا انتہائی خوبصورت حج ہاؤس ہوگا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اقلیتیں بھی تعلیمی، معاشی اورسماجی طورپرمستحکم ہوں۔ اس کےلئے اُنکی حکومت اقدام کررہی ہے۔ وزیراعلی سدرامیا نے حج 2016 کی قرعہ اندازی تقریب کا افتتاح کیا۔


      بنگلورو کے ودھان سودھا کے بنکویٹ ہا ل میں حج 2016 کی قرعہ اندازی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلی سدرامیا کے ہاتھوں آن لائن قرعہ کا افتتاح ہوا۔اس موقع پروزیراعلی نے کہا کہ حال ہی میں پیش کئے گئے بجٹ میں بنگلورومیں زیرتعمیر حج ہاؤس کےلئے حکومت نےمزید 25کروڑ روپئےفراہم کئےہیں۔


      سدرامیا نےکہا کہ بنگلورو کا حج ہاؤس تمام ترسہولیات سےآراستہ اورملک کا انتہائی خوبصورت حج ہاؤس ہوگا۔ تقریب میں وزیرحج آرروشن بیگ نے کہاکہ اس مرتبہ کرناٹک کے عازمین بنگلورو کے نئے حج ہاؤس سےاپنے مبارک سفر کا آغاز کرینگے۔


      karnatak


      اُنہوں نے کہاکہ حج ہاؤس کا استعمال تعلیمی اوردیگر سرگرمیوں کےلئے بھی ہوگا۔ سابق مرکزی وزیررحمن خان نے کہا کہ ملیشا کی طرزپرہندوستان میں بھی سفر حج کے انتظامات ہونے چاہئیں۔ کرناٹک حج کمیٹی کے تحت منعقدہ تقریب میں کُل2173عازمین حج کےلئےقرعہ اندازی ہوئی۔ جبکہ2304 عازمین کو ریزروزمرے کے تحت منتخب کیاگیا۔ مرکزی حج کمیٹی نے اس مرتبہ کرناٹک کیلئے4477عازمین کاکوٹہ مختص کیا ہے۔ جبکہ ریاستی حج کمیٹی کو20ہزار 625درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
      First published: